Rohaniyat ky Guldastay روحانیت کے گلدستے | تسکین الروح
Rohaniyat ky Guldastay روحانیت کے گلدستے | تسکین الروح
February 7, 2025 at 01:10 AM
`🪶صبر` صبر ایک کڑوی دوا اور ناپسندیدہ گانٹ ہے مگر ہے بہت برکت والا یہ نفع بخش چیزوں کو لاتا ہے نقصان دہ چیزوں کو تم سے دور کرتا ہے جب دوا ایسی خوبیوں والی ہو تو عقلمند انسان خود پر جبر کر کے اسے پی لیتا اور اس کی کڑواہٹ تیزی کو برداشت کرتا ہے اور کہتا ہے کڑواہٹ ایک لمحے کی اور راحت سال بھر کیے صبر نقصان دہ چیزوں کو دور کرتا ہے پہلے بندے کو دنیا میں جزع و فَزع کی مشقت سے راحت مل جاتی ہے اور پھر اخرت میں بے صبری کے بوجھ اور عذاب سے بچ جاتا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اگر تم صبر کرو گے تو تم پر تقدیر جاری ہوگی مگر اجر ثواب پاؤ گے اور اگر بے صبری کا مظاہرہ کیا تب بھی تقدیر جاری ہے مگر تمہیں گناہ ملے گا۔ منقول ہے `حرمان الصبر علی المصیبۃ اشد من المصیبۃ` یعنی مصیبت پر صبر سے محروم ہو جانا مصیبت سے زیادہ سخت ہے

Comments