
RahmaniGROUP_Official
February 23, 2025 at 04:31 PM
*السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ۔*
*رمضان المبارک کا مہینہ آنے سے پہلے اپنی اصلاح کرلیں*
*اختلاف مطالع کی تواریخ پر عمل ثابت ہے نہ نیو مون سے نیو مون تک کے روٹیشن کی کیلکولیشن کی تواریخ پر عمل ثابت ہے۔*
*سوائے روئیت ہلال واحدہ/ عالمی روئیت ہلال/ گلوبل مون سائٹنگ کی تواریخ کے۔ جو قرآن و احادیث سنت سے ثابت ہے۔*
*اختلاف مطالع کی تواریخ یا نیو مون سے نیو مون تک کے روٹیشن کے کیلکولیشن کی تواریخ پر عمل کے بجائے روئیت ہلال واحدہ کی تواریخ پر عمل کے لئے اپنی اصلاح قرآن و احادیث سنت سے کرلیں۔*
*کیوں کہ دنیا میں جس یوم میں چاند دیکھا گیا، اور اس یوم جن ممالک میں چاند نظر نہ آیا تو ان ممالک کو بھی اس یوم دنیا میں چاند دیکھے جانے کی گواہی/ معلومات/ علم وقت پر یا 24 گھنٹے کے اندر ہونے پر اسی یوم سے مہینے کی شروعات و اختتام کرنا واجب/لازم ہے جس یوم میں چاند دیکھا گیا۔ یہی عمل قرآن و سنت سے ثابت ہے، اور یہی حق ہے اور اسی تواریخ پر ان عبادات کے اجر وثواب کا دارومدار ہے۔*
*-- رمضان کے روزوں کا کتنا ثواب ہے، یہ آپ لوگ بہتر جانتے ہیں۔ اختلاف مطالع کے عمل سے پہلا اور آخری ایسے دو روزے کا نقصان ہے۔*
*-- لیلتہ القدر کے لئے طاق راتوں میں عبادات کرنی ہے جس کا اجر 84 سال 4 مہینے کی عبادت کے برابر ہے، اختلاف مطلع کی تواریخ پر عمل سے طاق راتیں جفت ہوجائے گی اگر 10 بھی عبادت کریں تو بھی پہلی طاق رات چھوٹ رہی ہے۔*
*--- مسلمانوں کے دو عید ہے، اختلاف مطلع کی تواریخ پر عمل سے دنوں حرام ہو رہے ہیں ، ایک رمضان کے روزے کی وجہ دوسری یوم عرفہ کے روزے کی وجہ۔*
*اختلاف مطالع کے قائلین عوام و علماء کرام، کیا آپ کا یہ شہر، ریاست، ملک والا اجتماعی عمل قرآن و احادیث سنت کے خلاف ہونے سے اللہ سبحانہ و تعالٰی اسے اپنے فرمان/حکم کو واپس لے کر آپ کے مطابق کر دیں گے؟ یا اپ اپنی اجتماعیت دکھا کر خلاف سنت عمل سنت کے مطابق کر لیں گے؟ نعوذ باللہ۔*
*سوچئے، غوروفکر کیجئے، قرآن و احادیث سنت کے دلائل سے تحقیق کیجئے صرف اللہ کے واسطے۔* *اور اپنے کیئے فرض و سنت عبادات کا فردا فردا اجر و ثواب پانے کے لئے*
🖋️ مسعود خان محمود خان، انجینئر۔
دھرم آباد/ نظام آباد۔
📞 +919423625998
❤️
2