Aaj Ka Qurani Sabaq
Aaj Ka Qurani Sabaq
February 11, 2025 at 02:30 AM
397۔ *آج کا قرآنی سبق* *عذاب سے بچانے والی تجارت :* أَعـوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيطٰن الرَّجيـم۔ بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔ اے ایمان والو ! کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت کا پتہ دوں جو تمہیں دردناک عذاب سے نجات دلا دے؟ ( وہ یہ ہے کہ ) تم اللّٰہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ ، اور اپنے مال و دولت اور اپنی جانوں سے اللّٰہ کے راستے میں جہاد کرو ۔ یہ تمہارے لیے بہترین بات ہے ، اگر تم سمجھو ۔اس کے نتیجے میں اللّٰہ تمہاری خاطر تمہارے گناہوں کو بخش دے گا ، اور تمہیں ان باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، اور ایسے عمدہ گھروں میں بسائے گا جو ہمیشہ ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں واقع ہوں گے ۔ یہی زبردست کامیابی ہے ۔ سورۃ الصف (51)، آیات نمبر 10+11+12۔
❤️ 10

Comments