زعیم العلما کوچنگ سینٹربائسی،پورنیہ
زعیم العلما کوچنگ سینٹربائسی،پورنیہ
February 18, 2025 at 10:08 AM
*زعیم العلما کوچنگ سینٹر کے چھٹے سالانہ جشن افتتاح کی تقریب بحسن و خوبی اختتام پذیر!!* تعطیل کلاں کے موقع پر اہل خانہ کی محبت اور آرام کو ترک کرکے کوچنگ سینٹر کا رخ کرنا طلبہ کا قابل تقلید اور خوش آئند قدم: *عروجؔ مصباحی* *محنت ہی انسان کو نمایاں مقام دلاتی ہے:* مولانا جمال مصباحی 16/فروری 2025ء بمطابق 17/شعبان المعظم 1446ھ بروز اتوار بعد نماز مغرب اعلان کے مطابق زعیم العلما کوچنگ سینٹر بائسی، پورنیہ کے چھٹے سالانہ جشن افتتاح کی محفل(دار العلوم مفتی اعظم حرم پور ،بائسی ،پورنیہ کے کیمپس میں ) منعقد ہوئی_ محفل کی ابتدا بزگان دین کے روش کو اپناتے ہوئے کلام مجید کی تلاوت سے ہوئی_ بعدہ نبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں نعت کے گلدستے پیش کیے گئے_ پھر کوچنگ سینٹر کے بانی و صدر حضرت مفتی شاداب رضا صاحب قبلہ عؔروج مصباحی طلبہ سے مخاطب ہوئے اور تعطیل کلاں کے حسین موقع پر ایک محنت بھرے سفر کا آغاز کرنے کے لیے طلبہ کو مبارکباد دی اور کوچنگ سینٹر کے سبھی اساتذہ اور معاونین و مخلصین کا شکریہ ادا کیا نیز طلبہ کو محنت شاقہ کرنے اور تساہلی سے گریز کرنے کے حوالے سے زبردست گفتگو کی جس سے طلبہ کے اندر امید کی کرن جاگ اٹھی_ پھر حضرت نے فاضل اشرفیہ حضرت مولانا جمال الحق مصباحی زید مجدہ کو خطابت کے لیے مدعو کیا، آپ نے طلبہ کی خوابیدہ صلاحیت کو بیدار کرنے کے لیے ایک کلیدی خطاب کیا جس سے طلبہ و سامعین بہت محظوظ ہوئے_ بعدہ حافظ سمیر پورنوی نے کلام اعلیٰ حضرت پیش کیا اور مولانا جمال الحق صاحب قبلہ مصباحی دام ظلہ نے رسم” بسم اللہ خوانی کرائی“ پھر صلوٰۃ و سلام اور استاذ گرامی حضرت مفتی محمد شاداب رضا عؔروج مصباحی کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا اور شیرنی تقسیم کی گئی_ اس محفل میں میں زعیم العلما کوچنگ سینٹر کے اساتذہ و طلبہ کے علاوہ قاری ابرار اشرفی، حافظ سمیر رضوی وغیرہ موجود رہے_ *رپورٹر:* محمد مذکر احمد زعیمی *یکے از فرزندان:* زعیم العلما کوچنگ سینٹر بائسی، پورنیہ
Image from زعیم العلما کوچنگ سینٹربائسی،پورنیہ: *زعیم العلما کوچنگ سینٹر کے چھٹے سالانہ جشن افتتاح کی تقریب بحسن و خوب...
❤️ 👍 19

Comments