زعیم العلما کوچنگ سینٹربائسی،پورنیہ
February 19, 2025 at 06:19 PM
صبح نور …………………
رئیس القلم حضرت علامہ ارشدالقادری علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں ۔
سالہا سال کے تجربے میں ایک زندہ حقیقت کا مجھے انکشاف ہوا کہ تین خدمتیں ایسی ہیں جس کا نقش طویل عرصے تک قائم و دائم رہتا ہے۔۔۔
(1) کسی زندہ فن پر کوئی وقیع و نادر کتاب لکھ دیجئے۔
(2) کوئی تعلیمی ادارہ قائم کردیجئے۔
(3) کسی کو ہاتھ تھما کر اپنا مرید بنا لیجئے ۔
لاکھوں کروڑوں جگہ ایسی ہیں جہاں ہم نہیں پہنچ پاتے لیکن ہماری کتابیں پہنچ جاتی ہیں، مصنف دنیا سے چلا جاتا ہے لیکن اس کی کتاب اس کا نام زندہ رکھتی ہے ۔
آدمی بوڑھا ہوجاتا ہے تو اس کی قیمت گھٹ جاتی ہے لیکن اداروں کا وقار عمر کے ساتھ بڑھتا رہتا ہے، آدمیوں کی اولادیں انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے لیکن تعلیمی اداروں کی پیداوار اعداد وشمار کی گرفت سے باہر ہے ۔
ساری عمر شاگرد کے ساتھ دماغ
سوزی کیجئے علم و حکمت کا سارا خزانہ اس کے سینے میں انڈیل دیجئے پھر بھی وہ آپ کا نہیں بن سکتا ۔
لیکن صرف ایک بار کسی کا ہاتھ تھام لیجئے تو وہ ایک ہی لمحے میں عمر بھر کے لئے آپ کا غلام بن جائے گا۔اور غلام بھی خانہ ذاد کہ نسل در نسل غلام،
دوسروں سے کوئی بات منوانی ہو تو جب تک بات میں دلیل کا وزن نہیں ہوگا کوئی مانے گا ہی نہیں ،لیکن مرید کے دل میں کسی بات کو اتارنے کے لئے دلیل کی حاجت نہیں
(ماہنامہ جام نور جولائی 2008)
❤️
👍
8