
آزارؔ-POETRY❤️ =URDU\ENGLISH ❤️~✍️Aazaar-
February 8, 2025 at 03:50 PM
میں بھی کِن خوش فہمیوں کے حصار میں ہوں
وہ نہیں آئے گا ،پھر بھی انتظار میں ہوں۔
چھوڑ کے جانے والا تو نہیں لگتا تھا وہ
میں اب بھی اِسی سوچ بچار میں ہوں۔
کوئی کیوں سمجھے گا ،کیوں کرے گا غور مجھ پر
میں کہاں کسی غزل کےاشعار میں ہوں ۔
یہاں نبھانے کا کوئی رواج ہے ہی نہیں
میں تو اہلِ محبت کے دیار میں ہوں۔
دنیا کے آئینے میں جو خود کو دیکھوں آزارؔ
لگتا ہےکسی گہرے گردوغبار میں ہوں۔

❤️
👍
❤🔥
❤️🔥
🙂
9