
𝑴𝒖𝒈𝒉𝒏𝒊 𝑮𝒖𝒊𝒅𝒂𝒏𝒄𝒆
February 1, 2025 at 04:29 AM
نام درستگی_یا_ تاریخ_پیدائش_تعلیمی_اسناد اور شناختی_کارڈ میں درستگی کیسے کروائی جائے؟
تعلیمی اسناد پر یا شناختی کارڈ پر نام درستگی، تاریخ پیدائش درستگی بہت ہی عام مسئلہ ہے جو تقریباً ہر تیسرے چوتھے بندے کو پیش آتا ہے اپنی غلطی سے یا دفتری عملے کی غلطی سے. اگر کسی کو یہ مسئلہ درپیش آیا ہے تو متاثرہ شخص مندرجہ ذیل قانونی طریقے سے نام درستگی یا تاریخ پیدائش درستگی کروا سکتا ہے specific relief Act کے سیکشن 42 کے مطابق متاثرہ شخص عدالت میں دعویٰ برائے درستگی نام یا تاریخ پیدائش کا دعویٰ کرسکتا ہے اس دعویٰ کو دعویٰ استقرار حق یا Suit For declaration بھی کہتے ہیں. اس دعوی سے پہلے آپ نادرا میں شناختی کارڈ پر اپنا نام یا تاریخ پیدائش درستگی کی درخواست دیں گے عموماً نام کی تبدیلی نادرا والے کر دیتے ہیں لیکن تاریخ پیدائش کے لیے وہ آپکو عدالتی ڈگری لینے کا کہیں گے مطلب عدالت میں کیس کر کے اپنی تاریخ پیدائش درست کروائیں.
عدالت میں کیس کیسے ہوگا؟
جیسا کے اوپر بتایا کے متاثرہ شخص عدالت میں دعویٰ استقرار حق کرے اس دعویٰ میں نادرا کو پارٹی بنائے گا. عدالت نادرا کو نوٹس بھجوانے کے بعد باقاعدہ ٹرائل شروع ہو جائے گا جس میں عدالت اس شخص کو کہے گی کہ اپنے حق میں کوئی ثبوت پیش کرو جس سے ثابت ہو تمہاری تاریخ پیدائش کا غلط اندراج ہوا ہے شناختی کارڈ پر. وہ شخص Birth certificate جس کو یونین کونسل جاری کرتی ہے وہ پیش کرے گا یونین کونسل کا ریکارڈ بھی ہیش کیا جاسکتا ہے اگر برتھ سرٹیفکیٹ نہ ہو یا میٹرک کی ڈگری رزلٹ کارڈ یا دیگر شواہد عدالت میں پیش کرے کا جس سے ثابت ہو کے نادرا نے غلط اندراج کر دیا ہے تاریخ پیدائش کا یا نام کا. عدالت ڈگری Decree پاس کر دے گی جس کے بعد نادرا آپکی تاریخ پیدائش کو درست کر دے گا.
تعلیمی اسناد پر تبدیلی نام یا تاریخ پیدائش؟
ایک دفعہ شناختی کارڈ پر تاریخ پیدائش یا نام کی درستگی ہو جائے تو پھر متعلقہ تعلیمی بورڈ اور یونیورسٹی بھی آپکا نام تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کی پاپند ہے اپ یونیورسٹی یا تعلیمی بورڈ کی فیس ادا کرنے کے بعد اپنا نام یا تاریخ پیدائش اسناد سے درست کروا سکتے
❤️
👍
5