
Follow Al-quran
February 19, 2025 at 06:18 AM
السلام علیکم۔
اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس کی توفیق سے میں نے قران کریم اور اس کی تفسیر ایک عالم دین کی خدمات حاصل کر کے اپ تک پہنچا دیں ہیں۔ یہ سلسلہ 17 ستمبر 2021 کو شروع ہوا اور انشاءاللہ کل ختم ہو جائے گا۔
کل قران کریم کی اخری سورہ سورہ الناس کی تلاوت و تشریح پیش کی جائے گی اور اس کے بعد دعا ختم قران ہوگی۔
میں اپ لوگوں کا شکر گزار ہوں کہ اپ نے میرے اس کوشش سے فائدہ اٹھایا ہوگا اور اگر کسی وجہ سے فائدہ نہیں اٹھا سکے تو ہمارے یوٹیوب چینل فالو القران کے ذریعے کسی وقت بھی کسی بھی صورت کی تلاوت اور تفسیر سنی جا سکتی ہے۔ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس کام میں جس نے بھی میری مدد کی اور مجھے دعاؤں میں شامل کیا اللہ تعالی اس کو خوش رکھے اور اجر عظیم عطا کرے۔ امین