University of Narowal
University of Narowal
February 26, 2025 at 03:57 PM
*یونیورسٹی آف نارووال کی فیکلٹی نے یو ای ٹی(UET) نارووال کی فیکلٹی کو کرکٹ میچ میں شکست دےدی* نارووال (خصوصی رپورٹ) – یونیورسٹی آف نارووال کی فیکلٹی نے یو ای ٹی نارووال کی فیکلٹی کو ایک شاندار کرکٹ میچ میں شکست دے کر سپورٹس گالا میں اپنی برتری ثابت کر دی۔ یہ سنسنی خیز میچ سپورٹس گالا کے تحت منعقد کیا گیا، جس میں شائقین نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔ یونیورسٹی آف نارووال کی ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف شاندار بیٹنگ کی بلکہ باؤلنگ میں بھی مخالف ٹیم کو قابو میں رکھا۔ میچ کی خاص بات UON ٹیم کی جارحانہ بیٹنگ اور زبردست باؤلنگ تھی، جس نے UET نارووال کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ یونیورسٹی آف نارووال کے کپتان ڈاکٹر منیر نے جیت کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ ایک یادگار میچ تھا، ہماری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہم نے ایک بہترین ٹیم اسپرٹ دکھائی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس قسم کے مقابلے آگے بھی ہوتے رہیں گے تاکہ اساتذہ اور طلبہ کے درمیان صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے۔" سپورٹس گالا کا یہ میچ کھیلوں کے شوقین افراد کے لیے کسی عید سے کم نہ تھا۔
Image from University of Narowal: *یونیورسٹی آف نارووال کی فیکلٹی نے یو ای ٹی(UET) نارووال کی فیکلٹی کو ...
👍 ❤️ 😂 😢 19

Comments