
🖤بریلی والے💫🌺
February 23, 2025 at 02:42 AM
زمانہء قدیم میں مسجد نبوی کو مور اور شُتر مُرغ کے پروں سے بنے ہوئے برشوں اور جھاڑؤوں سے صاف کیا جاتا تھا۔ایک طویل مدّت کے بعد دُھول اور فرش صاف کرنے کے لئے استعمال ہونے والے ان برشوں سے مور اور شتر مرغ کے پروں کو نکال کر عُثمانی سلاطین کے پاس بھجوایا جاتا تھا جنہیں وہ اپنی آنکھوں اور چہروں سے مس کرتے اور انہیں اپنی پگڑیوں کے اُوپر لگاتے.
عُثمانی سلطان آنسو بہا کر کہتے تھے کہ ہم رسول اللہ کے خادم ہیں اور انکے مبارک شہر کی خاک کے لائق نہیں ہیں!
دُنیا کے بادشاہ ہیرے جواہرات سے جڑے ہوئے تاج پہننے میں اعزاز محسوس کرتے تھے جبکہ مسلمان حکمران ان پروں کو اپنی پگڑیوں اور تاجوں میں لگانا اعزاز سمجھتے تھے جن سے روضہء رسول اور مسجد نبوی کی صفائی ہوتی تھی، یہی وہ محبت و عشقِ رسول تھی جس کی برکت سے سلاطین اور عُثمانی خلفاء نے کئی صدیوں تک تین براعظموں پر حکومت کی . . .
پشیمانم پشیمانم پشیماں یا رسول اللہﷺ 💞
فدِاکَ اَبی و امی یا رسول اللہﷺ 💞🫀🌺🙏🏻

❤️
🌹
3