MuslimMind
MuslimMind
February 10, 2025 at 04:35 PM
آج ہمارے انگریز مرشد "پال ویلیمز" (Paul Williams سابق امریکی عیسائی )مدظلہ العالی نے بڑی عجیب بات ارشاد فرمائی: "یقیناً حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے نبی ہیں، مگر میرے لیے آپؐ کی نبوت کو ماننے کی سب سے قوی دلیل یہ ہے کہ جب آپؐ کا بیٹا ابراہیم بچپن میں انتقال کر گیا تو اس دن اتفاقاً سورج گرہن ہوگیا۔ لوگوں نے کہنا شروع کیا کہ سورج گرہن نبی کریمؐ کے بیٹے کی وفات کی وجہ سے ہوا ہے، مگر آپؐ نے اس کی تردید کرتے ہوئے فرمایا: بے شک سورج اور چاند اللہ کی نشانیاں ہیں، انہیں کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا۔" میرے نزدیک یہ اس بات کا قوی ثبوت ہے کہ آپؐ اللہ کے سچے نبی ہیں اور اگر کوئی اور شخص ہوتا تو اس موقع کو غنیمت سمجھ کر اسے بھر پور طریقے سے کیش کرتا اور لوگوں کو اپنی سچائی کا قائل کرتا، اس زمانے کے لوگوں کا ویسے ہی عقیدہ تھا کہ گرہن کسی بڑے آدمی کی موت پر ہوتا ہے تو اپنی عظمت جتانے کا ایک بہترین موقع تھا، لیکن نبی کریمؐ نے ایسا نہیں کیا، کیونکہ وہ اپنی مرضی سے نہیں بولتے تھے، بلکہ جو حکم ملتا تھا وہی فرماتے تھے۔ "وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ، إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ" (القرآن) *ایک انگریزی پوڈکاسٹ سے ترجمہ شدہ* نظرؔ✒️
Image from MuslimMind: آج ہمارے انگریز مرشد "پال ویلیمز" (Paul Williams سابق امریکی عیسائی )م...
❤️ 👍 ❣️ 11

Comments