⇨🥀♡ℙ͟𝕒͟𝕚͟𝕘͟𝕙͟𝕒͟𝕞͟ ͟𝔼͟ ͟𝕀͟𝕤͟𝕝͟𝕒͟𝕞͟🤍.ι𝕝𝕝ι𝕝ι✭✰
⇨🥀♡ℙ͟𝕒͟𝕚͟𝕘͟𝕙͟𝕒͟𝕞͟ ͟𝔼͟ ͟𝕀͟𝕤͟𝕝͟𝕒͟𝕞͟🤍.ι𝕝𝕝ι𝕝ι✭✰
February 22, 2025 at 09:07 AM
*سیرت خاتـــــــــم الانبیاء* *قسط نمبر⊙•≼━• 04* *آپﷺ کے والد ماجد کی وفات* محمدﷺ ابھی تک پیدا نہیں ہوئے تھے کہ آپ کے والد ماجد عبداللہ کو ان کے والد عبد المطلب نے حکم دیا کہ مدینہ طیبہ سے کھجوریں لائیں ۔ عبداللہ آپﷺ کو بصورت حمل چھوڑ کر گئے ۔ اتفاقا وہیں ان کی وفات ہو گئی اور والد کا سایہ پیدائش سے پہلے ہی سر سے اٹھ گیا۔ (سیرت مغلطائی ) *زمانہ رضاعت اور زمانہ طفولیت* سب سے پہلے حضورﷺ کو آپ کی والدہ ماجدہ نے اور چند روز کے بعد ابو لہب کی کنیز ثویبہ نے دودھ پلایا ۔ اس کے بعد یہ دولت خدا داد حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالی عنہا کو نصیب ہوئی ۔ ( مغلطائی ) شرفاء عرب کی عام عادت تھی کہ بچوں کو دودھ پلانے کے لئے قرب و جوار کے دیہات میں بھیج دیتے تھے جس سے بچوں کی جسمانی صحت بھی اچھی ہو جاتی تھی اور وہ خالص عربی بھی سیکھ جاتے تھے اور اسی لئے گاؤں کی عورتیں اکثر شہروں میں شیر خوار بچے لینے کے لئے جایا کرتی تھیں۔ جاری ہے۔۔۔ *ماخوذ از سیرت خاتم الانبیاء* 📖 *مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب ✍️* *سابق مفتئ اعظم دارالعلوم دیوبند* https://whatsapp.com/channel/0029VajJRrnCcW4l4sxCKh2M
❤️ 🤍 7

Comments