⇨🥀♡ℙ͟𝕒͟𝕚͟𝕘͟𝕙͟𝕒͟𝕞͟ ͟𝔼͟ ͟𝕀͟𝕤͟𝕝͟𝕒͟𝕞͟🤍.ι𝕝𝕝ι𝕝ι✭✰
February 24, 2025 at 01:53 AM
*سیرت خاتـــــــــم الانبیاء*
*قسط نمبر⊙•≼━• 06*
*آپﷺ کا سفر شام*
اس کے بعد آپﷺ کے حقیقی چچا ابو طالب آپﷺ کے ولی ہوئے ان کے پاس رہے یہاں تک کہ آپ کی عمر شریف بارہ برس دو مہینہ کی ہوئی تو ابو طالب نے تجارت کے لئے ملک شام کے سفر کا ارادہ کیا آنحضرتﷺ کو ساتھ لے کر شام کی طرف چلے راستے میں مقام تیماء میں اقامت فرمائی۔
*آپﷺ کے متعلق یہود کے ایک بڑے عالم کی پیشینگوئی*
آپﷺ مقام حیاء میں مقیم تھے کہ اتفاق یہود کے ایک بڑے عالم جن کو بحیرا راہب کہا جاتا تھا آپ صلی اللہ علیہ کے پاس سے گزرے۔ آپ ﷺ کو دیکھ کر ابو طالب سے خطاب کیا کہ یہ لڑکا جو آپ کے ساتھ ہے کون ہے ؟ ابو طالب نے کہا کہ میرا بھتیجا ہے بحیرا نے کہا کیا آپ اس پر مہربان ہیں اور اس کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں، ابو طالب نے کہا بے شک، یہ سن کر بحیرا نے خدا کی قسم کھائی اور کہا اگر تم اس کو شام لے گئے تو اس کو یہود قتل کر ڈالیں گے کیونکہ یہ خدا کا نبی ہے جو یہود کے دین کو منسوخ کرے گا میں اس کی صفات اپنی کتاب میں پاتا ہوں ۔
بحیرا راہب چونکہ تو رات کا عالم تھا۔ اور تورات میں آنحضرتﷺ کا پورا مذکور تھا اس لئے اس نے دیکھ کر آپﷺ کو پہچان لیا کہ یہ وہی خاتم الانبیاء ہیں جو تورات کو منسوخ اور احبار یہود کی حکومت کا خاتمہ کریں گے ابو طالب کو بحیرا کے کہنے سے خطرہ پیدا ہوا اور آنحضرتﷺ مکہ معظمہ واپس کر دیا۔ ( مغلطائی ص ۱۰)
*ماخوذ از سیرت خاتم الانبیاء* 📖
*مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب ✍️*
*سابق مفتئ اعظم دارالعلوم دیوبند*
https://whatsapp.com/channel/0029VajJRrnCcW4l4sxCKh2M
❤️
2