⇨🥀♡ℙ͟𝕒͟𝕚͟𝕘͟𝕙͟𝕒͟𝕞͟ ͟𝔼͟ ͟𝕀͟𝕤͟𝕝͟𝕒͟𝕞͟🤍.ι𝕝𝕝ι𝕝ι✭✰
February 26, 2025 at 01:58 AM
*سیرت خاتـــــــــم الانبیاء*
*قسط نمبر⊙•≼━• 08*
*حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا سے نکاح*
حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ایک عقلمند فہمیدہ عورت تھیں ۔ آپﷺ کی شرافت اور محیر العقول اخلاق کو دیکھ کر ان کو ایک سچا اعتقاد اور خالص انس ہو گیا۔ جس سے خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے خود ارادہ کیا کہ آپﷺ منظور فرما دیں تو آپﷺ ہی سے نکاح کر لیں ۔
جب آنحضرتﷺ کی عمر پچیس سال کی ہوئی تو حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح مقرر ہوا ۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کی عمر اس وقت چالیس اور بعض روایات کی رو سے پینتالیس سال تھی ۔ ( مغلطائی ) نکاح میں ابو طالب اور بنو ہاشم اور رؤساء مضر سب جمع ہوئے۔ ابو طالب نے خطبہ پڑھا، اس خطبہ میں ابو طالب نے آنحضرتﷺ کے متعلق جو الفاظ کہے ہیں وہ سننے کے قابل ہیں جن کا ترجمہ یہ ہے ۔
یه محمد بن عبداللہ ہیں جو اگر چہ مال میں کم ہیں لیکن شریفانہ اخلاق اور کمالات کی وجہ سے جس شخص کو آپﷺ کے مقابلہ میں رکھا جائے آپﷺ اس سے زیادہ عالی مرتبہ نکلیں گے کیونکہ مال ایک زائل ہو جانے والا سایہ اور لوٹنے والی چیز ہے اور یہ محمدﷺ جن کی قرابت کو تم سب جانتے ہو خدیجہ بنت خویلد سے نکاح کرنا چاہتے ہیں اور ان کا کل مہر معجل اور موجل میرے مال سے ہے اور خدا کی قسم اس کے بعد اس کی بڑی عزت اور عظمت ہونے والی ہے۔
ابو طالب کے یہ الفاظ آپﷺ کی شان میں اس وقت ہیں جب کہ اکیس سال کی عمر میں ہیں اور ابھی ظاہری طور سے نبوت بھی عطا نہیں ہوئی پھر اس پر یہ طرہ کہ ابو طالب اپنے اسی قدیم مذہب پر ہیں جس کو مٹانے کے لئے آنحضرتﷺ کی تمام زندگی وقف ہے مگر بات یہ ہے کہ حق بات چھپائی نہیں جا سکتی ۔
الغرض حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ سے آپﷺ کا نکاح ہو گیا وہ آپﷺ کی خدمت میں چوبیس سال رہیں کچھ مدت نزول سے پہلے اور کچھ مدت وحی کے بعد ۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔
*ماخوذ از سیرت خاتم الانبیاء* 📖
*مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب ✍️*
*سابق مفتئ اعظم دارالعلوم دیوبند*
https://whatsapp.com/channel/0029VajJRrnCcW4l4sxCKh2M
❤️
2