
Jamiat-ul-Hasanaat
February 2, 2025 at 12:58 PM
🌹✦ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے 4 خصوصیات و فضائل ✦🌹
https://whatsapp.com/channel/0029Vaag9bQ7YSczQQKeTZ2z
✦ نام و ولادت
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادت 5 شعبان المعظم 4 ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔ آپ کا اسمِ گرامی "حسین"، کنیت "ابو عبد اللہ" اور القابات میں "سبطِ رسول اللہ" (یعنی رسول اللہ کے نواسے) اور "ریحانۃ الرسول" (یعنی رسول اللہ کے پھول) شامل ہیں۔ آپ نے 10 محرم الحرام 61 ہجری کو میدانِ کربلا میں جامِ شہادت نوش فرمایا۔
✦ امام حسین رضی اللہ عنہ کی 4 خصوصیات و فضائل
1️⃣ بچپن ہی میں شہادت کی خبر
امام حسین رضی اللہ عنہ کے بچپن میں ہی آپ کی شہادت کی خبر دی جا چکی تھی۔ حضرت جبریل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی کہ آپ کی امت آپ کے اس بیٹے کو شہید کر دے گی اور ساتھ ہی مقامِ شہادت کی مٹی بھی پیش کی۔
(📖 المعجم الکبیر، 108/3، حدیث: 2817)
2️⃣ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاص محبت
ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک زانو پر امام حسین اور دوسرے پر آپ کے صاحبزادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ بیٹھے تھے۔ حضرت جبریل علیہ السلام نے فرمایا کہ ان دونوں میں سے ایک کو اللہ پاک اٹھا لے گا، لہٰذا ایک کو اختیار فرما لیجئے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امام حسین کی جدائی گوارا نہ کی اور تین دن بعد حضرت ابراہیم کا وصال ہو گیا۔ اس کے بعد جب امام حسین کو دیکھتے تو فرماتے:
"میں اس پر قربان، جس پر میں نے اپنا بیٹا ابراہیم قربان کیا۔"
(📖 تاریخ بغداد، 200/2)
3️⃣ نورانی پیشانی اور رخسار
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی ایک خاص نشانی یہ تھی کہ اندھیرے میں بیٹھتے تو آپ کی پیشانی اور رخسار (گال) سے نور نکلتا اور آپ کے قریب و جوار روشن ہو جاتے۔
(📖 شواہد النبوۃ، ص 228)
4️⃣ رنگ و جسامت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت
حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
"جو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے چہرے سے گردن تک مشابہ دیکھنا چاہے، وہ حضرت حسن کو دیکھے، اور جو گردن سے ٹخنوں تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہ دیکھنا چاہے، وہ حسین کو دیکھے۔"
(📖 المعجم الکبیر، 95/3، حدیث: 2768)
❤️💜💚💚❤️❤️❤️
❤️
7