Jamiat-ul-Hasanaat
Jamiat-ul-Hasanaat
February 11, 2025 at 02:19 PM
مشرک اور کینہ پرور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "يطلع الله الى جميع خلقه ليلة النصف من شعبان فيغفر لجميع خلقه الا لمشرک او مشاحن" اللہ تبارک و تعالیٰ شعبان المعظم کی پندرہویں شب مخلوق کی طرف نزول اجلال فرماتا ہے اور مشرک اور کینہ پرور کے علاوہ سب کی بخشش فرما دیتا ہے۔ --- والدین کا نافرمان اور ذاتی دشمنی رکھنے والا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: "فيغفر لكل مو من الا العاق والمشاحن" اللہ تبارک و تعالٰی ہر مومن کی بخشش فرما دیتا ہے، سوائے والدین کے نافرمان، بے ادب اور ذاتی دشمنی رکھنے والے کے۔ --- مشرک اور بغض رکھنے والا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "اذا كانت النصف من شعبان ينزل الله تبارك و تعالى الى السماء الدنيا فيغفر لعباده الامن كان مشرک و اوفى قلبه شحناء" جب شعبان المعظم کی نصف (یعنی پندرہویں) رات ہوتی ہے تو اللہ تبارک و تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول اجلال فرماتا ہے اور اپنے بندوں کی بخشش فرما دیتا ہے، سوائے مشرک اور اپنے بھائی سے بغض رکھنے والے کے۔ --- تمام اہل زمین کی بخشش حضرت کثیر بن مرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "في ليلة النصف من شعبان يغفر الله عز وجل لا هل الارض الا مشرک او مشاحن" ترجمہ: شعبان المعظم کی پندرہویں رات اللہ تبارک و تعالیٰ سوائے مشرک اور کینہ پرور کے تمام اہل زمین (مراد اہل ایمان) کی بخشش فرما دیتا ہے۔ --- کینہ پروری سے اجتناب حضرت ابو ثعلبہ شنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "اذا كان ليلة النصف من شعبان ايطلع الله إلى خلقه فيغفر للمومنين ويمهل الكافرين ، ويدع اهل الحقد بحقدهم حتى يدعوه" جب شعبان المعظم کی پندرہویں رات آتی ہے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اپنی مخلوق کی طرف نزول رحمت فرماتا ہے، ایمان والوں کی بخشش فرما دیتا ہے، کافروں کو مہلت دیتا ہے اور کینہ پروروں کو چھوڑ دیتا ہے، ڈھیل دیتا ہے جب تک کہ وہ کینہ ترک نہ کریں۔ ---https://whatsapp.com/channel/0029Vaag9bQ7YSczQQKeTZ2z حضرت امام حافظ نور الدین علی ابن ابی بکر هیثمی رحمۃ اللہ علیہ نے "مجمع الزوائد" میں ایک باب باندھا ہے جس کا عنوان ہے: "باب ما جاء في السحنا" یعنی وہ باب جس میں دشمنی، بغض اور کینہ کے بارے میں بیان ہے۔ اس باب میں انہوں نے مذکورہ بالا روایات کے علاوہ حضرت ابو ہریرہ اور حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہما سے بھی روایات نقل کی ہیں، جن میں شرک، کینہ پرور، اور بغض رکھنے والے کا ذکر کیا ہے۔ 🌹❤️❤️❤️🌹💚💚💚🧡🧡🧡💜💜💜🌹🌹🩷🩷🩷
❤️ 6

Comments