Jamiat-ul-Hasanaat
Jamiat-ul-Hasanaat
February 24, 2025 at 04:40 AM
دل کی تاریکی کے چار اسباب – حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ 1️⃣ بے فکری کے ساتھ شکم سیری 2️⃣ ظالموں کی صحبت 3️⃣ گزشتہ گناہوں کو بھول جانا 4️⃣ لمبی امیدیں دل کے نور کے چار اسباب 1️⃣ احتیاطا بھوکا رہنا 2️⃣ نیکوں کی صحبت 3️⃣ گزشتہ گناہوں کو یاد رکھنا 4️⃣ امیدیں کم کرنا --- چار دعوے اور ان کی حقیقت – حضرت حاتم اصم رحمہ اللہ ⚠️ جو چار چیزوں کے بغیر چار چیزوں کا دعویٰ کرے، وہ جھوٹا ہے: 1️⃣ جو حرام سے نہ بچے اور اللہ سے محبت کا دعویٰ کرے 2️⃣ جو فقیروں اور مساکین کو پسند نہ کرے اور رسول اللہ ﷺ سے محبت کا دعویٰ کرے 3️⃣ جو صدقہ نہ کرے اور جنت سے محبت کا دعویٰ کرے 4️⃣ جو گناہوں سے نہ بچے اور جہنم کے عذاب سے ڈرنے کا دعویٰ کرے --- بدبختی کی چار نشانیاں – ارشاد نبوی ﷺ 1️⃣ ماضی کے گناہوں کو بھول جانا، جب کہ وہ دفترِ الٰہی میں محفوظ ہیں 2️⃣ ماضی کی نیکیوں کو یاد رکھنا، جب کہ ان کے مقبول یا مردود ہونے کی خبر نہیں 3️⃣ ایسے شخص کو دیکھنا جو دنیاوی آسائش میں فائق ہو 4️⃣ ایسے شخص کو دیکھنا جو دینداری میں کم تر ہو نیک بختی کی چار نشانیاں 1️⃣ گزشتہ گناہوں کو یاد رکھنا 2️⃣ کی ہوئی نیکیوں کو بھول جانا 3️⃣ ایسے لوگوں کو دیکھنا جو دینداری میں فائق ہوں 4️⃣ ایسے لوگوں کو دیکھنا جو دنیاوی آسائش میں اپنے سے کم تر ہوں🌸🌸🌸 https://whatsapp.com/channel/0029Vaag9bQ7YSczQQKeTZ2z
❤️ 9

Comments