Where Quranic Wisdom Meets Everyday Life 🔄
Where Quranic Wisdom Meets Everyday Life 🔄
February 21, 2025 at 10:11 AM
🌸 *لڑکیاں یہ تحریر ضرور پڑھیں*🌸 سر اس نے مجھے اپنی بہن بنایا تھا کہتا تھا میری کوئی بہن نہیں ہے پلیز آپ میری بہن بن جاؤ سر اگر دوستی کی بات کرتا تو شاید میں اسے انکار کر دیتی لیکن اس نے ایک مقدس رشتے کی بات کی تھی میں انکار نہیں کر پائی پورے تین مہینے وہ انتہائی نیک انسان بن کر چلا مجھے مکمل بھروسہ دیا ایک دن کہنے لگا آپی مجھے آپکو دیکھنا ہے۔۔۔؟؟؟ پہلے تو مجھے تھوڑا عجیب لگا حالانکہ میرا دماغ مجھے کہہ رہا تھا میں اسے انکار کر دوں لیکن میرا دل کہہ رہا تھا کہ نہیں اپکا بھائی ہے اس سے کیسا خطرہ؟؟؟ میں نے اسے دو تین تصویریں سینڈ کر دی اس نے بہت تعریف کی عجیب بھی لگا لیکن پھر جب اس نے یقین دلایا کے میں نے تصویریں ڈیلیٹ کر دی دل مطمئن ہو گیا، پھر اس کے بعد دو تین دن اسکا کوئی میسج نہیں آیا پھر میں نے میسج کیا بھائی خیریت تو ہے اپکا دو تین دن سے کوئی میسج نہیں آیا؟؟؟ وہ آگے سے مجھے خیریت بتانے کے بجاۓ کہتا عائشہ (فرضی نام) مجھے بھائی نا کہو میں نے کہا کیوں بھائی کیا ہوا؟؟؟ آپ نے مجھے بہن بنایا ہے آپکو بھائی نا کہوں تو اور کیا کہوں؟؟؟ اس نے غصے سے اپنی بات دوہرائی کہتا عائشہ میں نے آپکو کہا نا مجھے بھائی نا کہو میں نے کہا ہوا کیا ہے؟؟؟ آگے سے کہتا ہونا کیا تھا جب سے آپکو دیکھا ہے میں پاگل ہو گیا ہوں میرے دل و دماغ پر پوری طرح آپ چھائی ہوئی ہو میں نے کہا کیا مطلب بھائی؟؟؟ کہتا پھر سے بھائی میں نے کہا اچھا بتاؤ کیا کہنا چاہ رہے ہو؟؟؟ کہتا سیدھی بات ہے آپ مجھے پسند ہو مجھے آپ سے محبّت ہو گئی ہے یہ بات سنتے ہی میرے تو پیروں تلے سے زمین نکل گئی میں نے کہا یہ کیا بکواس کر رہے ہو میں اپکی بہن ہوں؟؟؟ آگے سے کہتا شادی سے پہلے سب ہی بہن بھائی ہوتے ہیں میں نے کہا بھائی دیکھو اگر تو یہ مذاق ہے تو مجھے ایسا گھٹیا مذاق پسند نہیں اور اگر یہ حقیقت ہے تو میرا نام بھی نا لینا میں نے آپکو سچے دل سے اپنا بھائی مانا اگر مجھے پتا ہوتا آپ نے ایسا کرنا ہے تو میں کبھی آپکو بھائی بننے کا بھی موقع نا دیتی وہ کہتا آپکو جو سمجھنا ہے سمجھیں مجھے آپ سے محبّت ہے اگر آپ نے میری محبّت قبول نہیں کی تو میں اپکا وہ حشر کروں گا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتی، میں نے غصے میں کہا جاؤ دفع ہو جاؤ کمینے انسان جو کرنا ہے کر لو آج کے بعد مجھ سے رابطہ بھی نا کرنا اور میں نے اسے بلاک کر دیا ہر جگہ سے چار پانچ دن تو میں سکون سے رہی لیکن اس کے بعد جو ہوا سر وہ نا قابل بیان ہے، لیکن آپکو بتاؤں گی تاکہ اور بہنیں بھی خیال کریں کہ یہاں کہ بھائی کسی قصائی سے کم نہیں ہوتے، سر ہوا یہ کہ اس نے جب کہا تھا میں نے تصویریں ڈیلیٹ کر دی تب اس نے تصویریں ڈیلیٹ نہیں کی تھی بلکہ اپنے پاس سیو کر لی تھیں اور مجھے سکرین شاٹ میں دیکھایا کہ میں نے ڈیلیٹ کر دی اب اس نے ان تصویروں کو فوٹو شاپ میں اتنی صفائی سے ایڈڈ کیا کہ سر میرا تھا اور دھڑ کسی برہنہ عورت کا تھا لیکن صفائی اتنی تھی کہ گویا یہ میں ہی ہوں اس نے میرے پاس کسی اور نمبر سے وہ نو تصویریں بھیجی پہلے تو مجھے یقین ہی نہیں آیا پھر جب غور سے دیکھی تو میرے ٹانگوں سے ایک دم جان ہی نکل گئی اور میرا دماغ سن ہو گیا ہے مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ یہ سب کیا ہو گیا؟؟؟ خیر تھوڑی دیر بعد جب مجھے تھوڑا سا ہوش آیا تو میں نے اسے کال کر کے غصے سے بولا بھائی یہ سب کیا ہے؟؟؟ آگے سے کہتا کیوں تم اندھی ہو نظر نہیں آتا میں نے روتے ہوئے کہا بھائی مجھے آپ سے اس حد تک گر جانے کی امید نہیں تھی آخر یہ سب کیوں کیا؟؟؟ آگے سے کہتا زیادہ ناٹک کرنے کی ضرورت ہے یا تو مجھ سے محبّت کرو یا پھر میں یہ تصویریں وائرل کر دوں گا؟؟؟ مجھے پھر غصہ آیا مجھے لگا کے اگر میں اس کی منتیں کروں گی تو یہ اور سر پر سوار ہو گا میں نے غصے سے کہا جاؤ جو کرنا ہے کر لو کردو وائرل میں نہیں ڈرتی آپ سے۔۔۔ اس نے اسی وقت کال کاٹی اور مجھے دو منٹ بعد سکرین شاٹ بھیجا جس میں میری ایک تصویر اپلوڈ کری ہوئی تھی فیس بک پر میں بہت ڈر گئی میں نے اسے پھر کال کی اور زور زور سے رونے لگی گڑگڑانے لگی خدا کا واسطہ ہے میری تصویر ڈیلیٹ کر دو جو کہو گے کروں گی وہ ہنستے ہوۓ کہتا وعدہ کرو؟؟؟ میں نے کہا وعدہ کرتی ہوں اس نے کال بند کی اور سکرین شاٹ سینڈ کیا اور بولا دیکھو میری جان کر دی ڈیلیٹ میں کہا شکریہ دوبارہ ایسا نا کرنا کہتا اگر میری بات مانو گی میں کبھی ایسا نہیں کروں گا میں مجبور ہو گئی دن رات اسکی فضول باتیں سنتی ایک دن کہنے لگا میری جان میں نے آپکو ویڈیو کال پر دیکھنا ہے؟؟؟ میں نے پہلے تو انکار کیا لیکن اس نے پھر سے دھمکی دی کرو کال ورنہ میں نے ڈرتے ڈرتے کہا اچھا آپ کرو کال جب وہ سامنے آیا پہلے تو کچھ دیر مجھے غور سے دیکھتا رہا پھر ایک دم کہتا اپنا دوپٹہ ہٹاؤ اب مجھے پکا یقین ہو گیا کہ آج میری عزت کی خیر نہیں خیر میں نے اللّه کا نام لیا اور غصے میں کال کاٹ دی اور اللّه سے رو رو کہ دعا مانگنے لگی یا اللّه میری عزت بچا لے اس عزت کے دشمن سے مجھے نجات دلوا دے یا اللّه میں نے آج تک کبھی تیری حد سے تجاوز نہیں کیا مولا میری ایک چھوٹی سی بھول کی اتنی بڑی سزا نا دے خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ یہ سب باتیں باہر کھڑے میرے بھائی نے سن لی چونکہ میرا کمرہ الگ تھا تو اچانک جب بھائی آنے لگا میری رونے کی آواز سن کر باہر ہی رک گیا۔ جب میں نے منہ اوپر کیا بھائی اندر آگیا کہتا عائشہ بیٹا کیا بات ہے کیوں میری بہن رو رہی ہے اور کون عزت کا دشمن پہلے تو میں ان کے گلے لگ کر خوب روئی پھر انہوں نے چپ کروایا عائشہ بیٹا بتاؤ کیا بات ہے انہوں نے میرا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے لیا مجھے کافی حوصلہ ملا خیر میں نے انہیں ساری بات بتائی پہلے تو انہیں کافی برا لگا کہتے عائشہ آپکو تھوڑا بھی ہماری عزت کا خیال نہیں آیا.....؟؟؟ میں پھر رونے لگی بھائی کہتا اچھا اب رو نا کرتا ہوں کچھ انہوں نے مجھ سے موبائل لے لیا اور باہر چلے گئے رات گئے واپس آئے تب تک سب کو پتا چل گیا تھا سب نے مجھے تسلی دی کہ اب جو ہونا تھا ہو گیا بھائی خود ہی سنبھال لیں گے خیر جب بھائی واپس آیا تو میرے پاس بیٹھ گیا کہتا عائشہ آج تو میں نے خود ہی بات سنبھال لی ہے آئندہ ایسی غلطی کرنا تو دور سوچنا بھی نا میں نے کہا بھائی کیا کیا آپ نے اس نے کہا جو بھی کیا ہے آج کے بعد وہ کبھی ایسی حرکت کسی اور کے ساتھ بھی کرنے کی جرات نہیں کرے گا خیر میں چپ ہو گئی بھائی نے موبائل واپس دے دیا اور سمیں نکال لی کہتا سمیں میں نے نکال لی ہیں کل نیا نمبر لا دوں گا لیکن میری بہن دوبارہ ایسا کام کبھی نا کرنا میں نے وعدہ کیا کہ دوبارہ ایسا نہیں کروں گی، اس کہانی میں سبق صرف اتنا ہے چاہے جو بھی ہو جاۓ یہاں سگے باپ پر بھی عزت کے معاملے میں بھروسہ نا کریں اس لڑکی کے تو بھائی نے اس کا ساتھ دیا یہ بچ گئی آپ میں سے بہت ساری ایسی بھی لڑکیاں ہیں جنکا کوئی ساتھ دینے والا بھی نہیں ہوگا اس لئے عزت پر کبھی رسک نا لیں اگر کسی کو تصویر دینا مجبوری بھی ہے تو اسے کہو پہلے اپنی ماں یا بہن کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی تصویر بھیجو اگر تو بھیج دے تو رسک لیں ورنہ کبھی رسک نا لیں اگر میری مانو تو کسی اجنبی سے بات ہی نا کریں کیا ضرورت ہے خود کو کسی مصیبت میں ڈالنے کی۔۔۔؟ _°_____________🍂✨✍🏻 Heer sial 🫣🫣🫣
😢 ❤️ 🥹 4

Comments