Where Quranic Wisdom Meets Everyday Life 🔄
February 23, 2025 at 02:59 PM
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : آدمی کو جب قبر میں رکھا جاتا ہے تو ( عذاب ) اس کے قدموں کی طرف سے آتا ہے ، پاؤں کہتے ہیں : تو ہماری جانب سے نہیں جا سکتا یہ ہم پر کھڑا ہو کر سورہ ملک پڑھا کرتا تھا ، پھر اس کے سینے یا ( شاید کہا ) پیٹ کی طرف سے آتا ہے تو وہ کہتا ہے : تو میری جانب سے داخل نہیں ہو سکتا یہ ہمارے ساتھ سورہ ملک پڑھا کرتا تھا پھر اس کے سر کی طرف سے آتا ہے تو سر کہتا ہے : تجھے میری جانب سے راستہ نہیں مل سکتا یہ میرے ساتھ سورہ ملک کی تلاوت کیا کرتا تھا ۔ آپ نے فرمایا : چنانچہ یہ مانعہ ( بچانے والی ) ہے ، یہ عذاب قبر سے بچاتی ہے اور یہ تورات میں بھی سورۃ الملک کے نام ہی سے تھی ، جس نے اس کو رات میں ( ایک مرتبہ بھی ) پڑھ لیا ، ( یوں سمجھو گویا کہ ) اس نے کثیر اور طویل تلاوت کی ۔
(المستدرک للحاکم، حدیث نمبر 3839)
❤️
3