NEWS 📰 TIME.HD ⏰
NEWS 📰 TIME.HD ⏰
February 20, 2025 at 12:50 PM
*کراچی: سفاری پارک کی دو ہتھنیاں خطرناک بیماری میں مبتلا* کراچی: سفاری پارک کی دونوں ہتھنیاں خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق سفاری پارک کی ہتھنی مدھوبالا اور ہتھنی ملکہ میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی ہے، ہتھنیوں کی صحت سے متعلق ماہر ڈاکٹرز سے مشاورت جاری ہے جب کہ ہتھنیوں کے مہاوت کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے۔ ڈائریکٹرسفاری پارک امجد زیدی نے بتایا کہ ہتھنیوں کے مختلف ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں، سفاری پارک میں ہتھنیوں کیلئے کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔ امجد زیدی نے بتایا کہ ہتھنیوں کا ہر دوسرے دن معائنہ کیا جاتا ہے، ہتھنیوں کی صحت کے لیے پینل بھی بنایا گیا ہے جس میں سری لنکن ڈاکٹرز اور فورپاز سمیت دیگر ماہرین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کی موت کی وجوہات میں بھی ٹی بی شامل تھی۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaOLGgwJ93wM78AtlJ0Y
Image from NEWS 📰 TIME.HD ⏰: *کراچی: سفاری پارک کی دو ہتھنیاں خطرناک بیماری میں مبتلا*  کراچی: سفار...

Comments