
TEVTA Punjab Official
February 27, 2025 at 04:41 AM
🌻*ملتان میں ٹیوٹا کا کسان میلہ*🌱
پاک جرمن انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر ٹیکنالوجی ملتان 🏤 ٹیوٹا کا واحد ایسا ادارہ ہے ۔جہاں طلبہ کو زراعت 🎋 سے متعلق کورسز کروائے جا رہے ہیں ۔
🎊میلے کا مقصد ادارے کے طلبہ کو ان کی فیلڈ میں جدت سے ہم آہنگ کروانا تھا۔🧑🏻🔧🧑🏻⚖️
زرعی ادویات, بیج , زرعی مشینری سمیت چالیس سے زائد متعلقہ انڈسٹری کے نمائندے میلے میں شریک ہوئے ۔جنہوں نے طلبہ اور حاضرین کو اپنی اپنی فیلڈز میں نئی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔
گرد و نواح کے تین سو زائد کسان بھی میلے میں شریک رہے اور بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔
یہاں ٹیوٹا کے طلبہ کو جہاں انڈسٹری کے ماہرین سے انٹر ایکشن کا موقع ملا وہاں کسان حضرات نے بھی انہیں اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔
چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر ( ر ) محمد ساجد کھوکھر نے کسان میلہ کا افتتاح کیا ۔ دیگر معززین سمیت سینئر ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
میلے میں مختلف انڈسٹریز کے ساتھ اپنے طلبہ کے ایکسپوژر اور اداروں میں جدید مشینری کی فراہمی کے حوالے سے ایم او یوز پر دستخط بھی کئے گئے ۔
حاضرین کی دلچسپی کے لئے مخلتف مقابلاجات جن میں بھینسوں کے دودھ دینے کا مقابلہ🐄🐂 ,پیٹ شو 🐦🦜🐔 ٫ کبڈی میچ 💪🏻 , گھوڑوں کا ڈانس 🦄🐴 سمیت دیگر سرگرمیاں شامل تھیں ۔ جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔🥇🥈🥉
👍
❤️
5