Medical Experts MDCAT Preparation👩‍⚕️👨‍⚕️
Medical Experts MDCAT Preparation👩‍⚕️👨‍⚕️
February 20, 2025 at 04:08 PM
*پریس کانفرنس* *مستونگ//////// ایم ڈی کیٹ طلبا کا سراوان پریس کلب مستونگ میں جعلی ڈومیسائل اور جعلی لوکل حاصل کرنے والے غیر مقامی افراد کے خلاف پریس کانفرنس ۔۔۔۔* *ہمارے آج کی پریس کانفرنس کا مقصد ضلع مستونگ کے طلبا کے حقوق کی جنگ ہے اور یہ جنگ جب تک ہم زندہ لڑتے رہیں گے* *MDCAT_24_25 کی میرٹ لسٹ بی ایم سی اور ایچ ای سی میں فیک لوکل اور فیک ڈومیسائل رکھنے والے طلبا اور ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں* *جن میں ملک زبیر اعوان حسین ولد طارق حسین اعوان ابراہیم نصیر ولد نصیر شہزاد مسفرہ منیر ولد منیر احمد امامہ منیر ولد منیر احمد فیک ڈومیسائل اور فیک لوکل شامل ہے* *MDCAT _24_25 میں زبیر حسین اعوان انٹرویو کے دن غیر حاضر تھے لہذا وہ میرٹ لسٹ 2023 2024 سے آؤٹ ہو گئے تھے باوجود اس کے کہ خلیفہ بن زید النایان میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی سیٹ لی۔۔۔* *اس سال پھر ملک زبیر حسین اعوان ایچ ای سی ضلع مستونگ کی میرٹ لسٹ میں نمبر پانچ پر موجود ہے اور اس کا سکالرشپ کے لیے اپلائی کی ہے۔۔* *محمدابراہیم نصیر ولدنصیر احمدفیک ڈومیسائل بنا کر میرٹ لسٹ MDCAT_24_25 میں شامل ہوئے وہ بھی انٹرویو کے دن غیر حاضر تھا سننے میں آرہا ہے کہ اس نے انٹرویو کے اگلے دن انٹرویو دیا ایسے ایسے کام ہو رہے ہیں جو ہماری سمجھ سے بالاتر ہیں علاوہ ازیں مسفرہ منیر اور اس کی بہن امامہ منیر نے فیک لوکل بنوا کر ضلع مستونگ کی میرٹ لسٹ 2023_24 میں شامل ہوئیں۔۔۔۔۔ طلباء کے اعتراضات اور عدالت کے حکم کی پیش نظر ڈی سی مستونگ اور لوکل کمیٹی نے دونوں بہنوں کے لوکل سرٹیفکیٹس ضلع مستونگ سے منسوخ کر دیے تھے۔۔۔۔ اس کے باوجود مسفرہ منیر نے ایچ ای سی کے میرٹ لسٹ2023_24 میں ضلع مستونگ سے AMC راولپنڈی میں ایم بی بی ایس کی سیٹ لے لی۔۔۔۔ابھی بھی وہاں پڑھ رہی ہے اس سال کی میرٹ لسٹ میں مسفرہ منیر کی بہن امامہ منیر نمبر نائن پر براجمان ہےجبکہ دونوں بہنوں کی لوکل سرٹیفکیٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر منسوخ ہو چکے ہیں۔۔۔۔ تو پھر یہ کیا تماشہ ہے ہمارے لیے یہ Do or Die سچویشن ہے ہم کسی صورت اپنے حقوق پر غیر مقامی افراد کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔۔۔۔۔ہم ضلع مستونگ کی تمام طلبا۔۔۔۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان ، ایم پی اےمستونگ چیف آف ساروان نواب اسلم خان ریئسانی ، اور کمشنر قلات ڈویژن سے پرزور اپیل کرتے ہیں ۔۔۔ کہ ان فیک لوکل اور فیک ڈومیسائل کی تحقیقات کروا کر ان طلباء کا نام میرٹ لسٹ BMC اور HEC سے نکلوا کر حقدار طلباء کو ان کا حق دیں اور اس سب میں ملوث افراد کو بے نقاب کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔۔*
❤️ 👍 2

Comments