
Usama Sarwar
February 21, 2025 at 06:33 AM
محبت کا اصل راز – خوبیاں دیکھو، خامیاں نہیں
رشتہ اگر تلاش پر چلے، تو خامیاں کبھی ختم نہیں ہوتیں،
مگر اگر محبت پر چلے، تو خوبیاں بڑھتی چلی جاتی ہیں۔
میاں بیوی کا رشتہ ایک دوسرے کی کمیوں کو گننے کے لیے نہیں،
بلکہ ایک دوسرے کی خوبیوں کو سنوارنے کے لیے ہوتا ہے۔
اگر شوہر میں کوئی کمی ہے، تو بیوی اسے مکمل کر دے،
اگر بیوی میں کوئی کمی ہے، تو شوہر اسے سہارا دے۔
یہی زندگی کی خوبصورتی ہے، یہی رفاقت کا حسن ہے،
ایک دوسرے کو قبول کرنا، سنوارنا، اور ساتھ چلنا۔
کیونکہ محبت کا راز ایک دوسرے کو بدلنے میں نہیں، بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ جینے میں ہے!
تحریر: اسامہ سرور
🌺
1