❤️ترجمہ و تفسیر القرآن❤️
❤️ترجمہ و تفسیر القرآن❤️
February 17, 2025 at 06:10 PM
*`امام ابو حنیفہؒ کی ذہانت کا ایک عجیب واقعہ۔`* آئیے اپنے امام اعظم رحمۃ اللّٰه کا قصہ سنتے ہیں۔ امام ابو حنیفہؒ کے بچپن کا مشہور واقعہ ہے، جس سے آپ کی حاضر جوابی اور اعلیٰ ذہانت کا علم ہوتا ہے۔ بعض علماء نے لکھا ہے: کہ عیسائیوں کی جانب سے ایک مناظرے میں مسلمانوں کو لاجواب کرنے کے لیے علماء سے چند مشکل سوالات پوچھے گئے۔ بعض اصحابِ تاریخ بتاتے ہیں: کہ شاہِ روم کی جانب سے آنے والے قاصِد نے مسلمانوں کے مجمعِ عام میں یہ سوال پوچھے تھے۔ لوگ حیران و متفکِر تھے کہ ان سوالات کا کیا جواب دیا جائے۔ عیسائی خوش ہو رہے تھے کہ آج ہم بہت سے اہلِ ایمان کو ایمان سے پھیر دیں گے۔ امام ابو حنیفہؒ اس وقت ابھی بچے تھے، والدِ محترم سے اجازت چاہی کہ میں یہ جواب دینا چاہتا ہوں۔ والد صاحب نے ان کے اصرار کے پیش نظر انہیں اجازت دے دی۔ منادی ہو گئی کہ فلاں بچہ ان سوالات کے جواب دے گا۔ چنانچہ امام ابو حنیفہؒ آگے بڑھے اور عیسائی مناظر سے کہا: کہ سوال کرنے والا شاگرد کی مثل ہوتا ہے، لہٰذا آپ منبر سے نیچے آ کر سوال کریں۔ وہ نیچے آیا تو امام صاحب بحیثیت استاد منبر پر تشریف فرما ہوئے اور فرمایا: *اب سوال کیجیے۔* 1️⃣۔ *عیسائی مناظر:* اللہ تعالیٰ سے پہلے کون تھا؟ *امام صاحب:* ایک، دو، تین گنتی شمار کر کے بتائیں کہ ایک سے پہلے کون سا عدد ہے؟ *عیسائی مناظر:* ایک سے پہلے تو کوئی عدد نہیں آتا۔ *امام صاحب:* تو یہ سوال حل ہو گیا۔ جب اعداد و شمار میں واحدِ مجازی سے پہلے کوئی چیز متحقق نہیں ہو سکتی، تو واحدِ حقیقی سے پہلے کوئی شے کیسے ہو سکتی ہے؟؟؟ `لہٰذا ہمارا ایمان ہے کہ اللّٰه تعالیٰ کی ذات وحدہٗ لا شریک ہے، ابتداء اور انتہاء سے پاک ہے۔` 2️⃣۔ *عیسائی مناظر:* آپ بتائیے! اللّٰه تعالیٰ کا منہ کس طرف ہے؟ *امام صاحب:* میں آپ سے پوچھتا ہوں، دربار میں جب مشعل یا شمع روشن کی جاتی ہے، تو اس کا منہ کس طرف ہوتا ہے؟؟؟ *عیسائی مناظر:* مشعل اور شمع کا منہ تو چاروں طرف برابر ہوتا ہے۔ *امام صاحب:* تو اس بات کا فیصلہ بھی ہو گیا، کہ جب نورِ مجازی کے لیے کوئی رخ متعین نہیں تو اللّٰه تعالیٰ، جو نورِ حقیقی ہے، کسی جہت کا پابند کیسے ہو سکتا ہے؟؟؟ `لہٰذا وہ اپنے علم کے ساتھ ہر جگہ موجود ہے۔` 3️⃣۔ *عیسائی مناظر:* ہر چیز کی کوئی نہ کوئی جگہ ہوتی ہے جہاں وہ موجود ہوتی ہے، بتائیں اللّٰه تعالیٰ کہاں ہے؟؟؟ *امام صاحب:* دودھ منگوا کر اس سے پوچھتے ہیں، بتائیے اس دودھ میں مکھن کہاں ہے؟؟؟ *عیسائی مناظر:* مکھن اس کے ہر ہر قطرے میں ہے۔ *امام صاحب:* `وہ خالقِ ارض و سما بھی ہر جگہ اپنی قدرت کے ساتھ موجود ہے۔` 4️⃣۔ *عیسائی مناظر:* تمہارا اللّٰه کیا کر رہا ہے؟؟؟ *امام صاحب:* اس کے بہت سے کام ہیں، ان میں سے ایک یہ کہ اس نے تجھ کافِر کو منبر سے اتارا اور مجھے اس پر بٹھایا۔ `تجھے پست کیا اور مجھے بلند کر ڈالا۔` یوں لوگوں کے ہجوم میں وہ شخص لاجواب اور مبہوت ہو گیا۔ نیز ہر خاص و عام نے حضرت امام ابو حنیفہؒ کے علم سے *`استفادہ کیا اور ان کی قدر پہچانی۔`* (الفقه والفقهاء - ص 49) *♡ ㅤ   ❍ㅤ     ⎙    ⌲* *ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*
❤️ 1

Comments