🌹𝔸ℙℕ𝔸 ℙ𝕐𝔸ℝ𝔸 ℍ𝕀ℕ𝔻𝕌𝕊𝕋𝔸ℕ 🇮🇳🌹
🌹𝔸ℙℕ𝔸 ℙ𝕐𝔸ℝ𝔸 ℍ𝕀ℕ𝔻𝕌𝕊𝕋𝔸ℕ 🇮🇳🌹
February 28, 2025 at 11:17 AM
*💥💦💥منکیراتِ رمضان💥💦💥* *عام طور پر کچھ برائیاں آج کے دور میں رمضان کے مبارک مہینے میں کثرت سے مسلمانوں سے ثادر ہوتی ہیں۔۔ اس رمضان ہم ان تمام برائیوں سے بچنے کی پوری کوشش کریں گے اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرکے اللہ پاک کو راضی کریں گے انشاءاللہ* 1⃣♦: *کثرت سے سونا* لوگ رمضان میں اتنا سوتے ہیں کے سال بھر اتنا نہیں سوتے, یہ غفلت کی علامت ہے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ 2⃣♦: *کثرت سے کھانا* سحر اور افطار میں ہمیشہ اعتدال سے کم کھانا چاہیے جب آدمی زیادہ کھاتا ہے تو شہوانیت ابھڑتی ہے اور پھر گناہوں میں مبتلہ ہوتا ہے۔ 🔹: لہذا روزے کے مقصد کو سمجھتے ہوئے کھانے میں قدرِ احتیات کرنی چاہیے۔ کیونکہ روزے کا مقصد نفس کو کمزور کرکے گناہوں سے بچنا ہے۔ 3⃣♦: *رات میں دیر تک جاگنا اور کھیل میں وقت برباد کرنا* اکثر نوجوانوں کا رات میں کرکٹ فٹبال وغیرہ کھیلنا یا رات میں دیر تک تفریح کرنا ہوٹلوں میں وقت ضائع کرنا بہت غلط ہے اس سے بہت احتیاط ضروری ہے۔ 4⃣♦: *لوگوں کے سامنے اپنے روزے میں شدت بھوک اور پیاس کا مظاہرہ کرنا* باز لوگ اپنے روزے میں شدت بھوک اور پیاس کا مظاہرہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بھوک پیاس لگی ہے وغیرہ۔ 🔹: یہ بھی غلط ہے رمضان صبر کا مہینہ ہے صبر کا بدلہ جنت ہے لہذا صبر کرنا چاہیے۔ 5⃣♦: *مردوں کا تراویح نہ پڑھنا* مردوں کا تراویح نہ پڑھنا یا اس طرح پڑھنا کہ جب امام صاحب رکوع میں جائے یا 1 رکعات ہوجائے تب تراویح میں شامل ہونا, تب تک بیٹھے رہنا یا باتیں کرتے رہنا جو کہیں گناہوں کا سبب ہے۔ 🔹: مسجد میں فضول باتیں کرنے کا گناہ, لوگوں کو تکلیف پہنچانے کا گناہ, 🔹: لوگوں کی نماز سے خشوع و خضوع کے چلے جانے کا سبب بننے کا گناہ اور رمضان جیسے افضل مہینے کی بے حرمتی کرنے کا گناہ۔ لہذا نفس سے مجاہدہ کر کے مکمل 20 رکعات تراویح ادا کریں۔ 6⃣♦: *عوتوں کا تراویح نہ پڑھنا* بہت سی عورتیں تراویح کی نماز نہیں پڑھتیں اور تراویح کو صرف مردوں کا کام سمجھتی ہیں۔ 🔹: حلانکہ پوری 20 رکعات تراویح بالغ مرد اور عورت سب کے لیے سنتِ موکدہ ہے۔ تراویح نہ پڑھنے کا گناہ ہے۔ 7⃣♦: *فضولیات اور ٹی وی* فضولیات (موسقی تصوریں والی چیزیں) اور ٹی وی سے بلکل بچنا چاہیے بلکہ ٹی وی کو گھر سے بلکل باہر کر دینا چاہیے۔ کیونکہ ٹی وی میں میوزک نامحرم کی تصویں آتی ہیں تس لئے ٹی وی دیکھنا بہت گناہ کا کام ہے اس سے بچنا چاہیے۔ ٹی وی دین کے لیے ٹی بی۔ 8⃣♦: *چھوٹے بچوں سے روزہ رکھوانا* باز لوگ چھوٹے بچوں سے روزہ رکھواتے ہیں اور کیمرے سے تصویر کھنچتے ہیں اور اخبار میں یا سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں 🔹: تصویر کھچوانا گناہ ہے اور پھر اس کو سوشل میڈیا پے اپلوڈ کرنا اس سے بچوں کو نظر بھی لگتی ہے اور بچوں کے ذہن میں کم عمر سے ہی ریاکاری دیکھاوا پیدا ہوتا ہے۔ اور عبادت میں اخلاص ضروری ہے۔ لہذا اس غلط رسم اور گناہ کے کاموں سے بہت بچنا چاہیے. 9⃣♦: *روزہ رکھ کر بھی گناہ کرنا* روزہ رکھ کر بھی گناہ کرنا یعنی آنکھوں سے نامحرم یا ٹی وی یا گناہ کی چیزیں دیکھنا 🔹: زبان سے جھوٹ غیبت چگلی وغیرہ گناہ کی چیزیں بولنا 🔹: کان سے میوزک غیبت وغیرہ گناہ کی چیزیں سننا 🔹: ہاتھ سے غلط ناپنا۔ ناپ تول میں کمی کرنا. پاؤں سے غلط جگہ پے چلنا 🔹: دل میں کسی کے لیے نفرت بغض کینا رکھنا 🔹: خواتین کا نامحرم مردوں سے سر کے بالوں سے پاؤں کے ناخن تک پورا جسم چہرہ کے ساتھ نہ چھپانا۔ یہ سب بہت گنا کے کام ہیں اس لیے ہمیں روزانہ اور خاص طور پر رمضان میں ان سب منکیرات سے بچنے کی بہت کوشش کرنی چاہیے۔ *اللہ پاک ہم سب کو تمام منکیرات سے بچنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین* ۔ *محمد راحت قاسمی*
Image from 🌹𝔸ℙℕ𝔸 ℙ𝕐𝔸ℝ𝔸 ℍ𝕀ℕ𝔻𝕌𝕊𝕋𝔸ℕ 🇮🇳🌹: *💥💦💥منکیراتِ رمضان💥💦💥*  *عام طور پر کچھ برائیاں آج کے دور میں رم...

Comments