
DAILY AZKAR
February 24, 2025 at 07:38 AM
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞
*اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُهٗ*
🇵🇰 *آج کا کیلنڈر* 🌤
🔖 *25 شعبان 1446ھ* 💎
🔖 *24 فروری 2025ء* 💎
🔖 *12 پھاگن 2081ب* 💎
🌄 *بروز سوموار Monday* 🌄
🤝 *مسلمان بھائی بھائی !*
🔹 *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرے اور نہ اسے (کسی ظالم کے) سپرد کرے ۔ اور جو شخص اپنے کسی بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں لگا ہو گا اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت اور حاجت پوری کرے گا ۔*🔹
📗«صحیح بخاری-6951»
💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞
🔖 *قادیانیوں سے بات کیسے کریں؟*
حضرت مولانا حافظ عبداللہ بہاولپوری رحمہ اللہ نے فرمایا تھا کہ قــا دیـانـیــوں سے اگر ٹاکرا ہو تو انہیں کبھی بھی مـرزاغلام احمد قـا دیانی سے ادھر ادھر مت ہونے دو، وہ آپ کو ادھر ادھر گھمائیں گے لیکن آپ نے صرف مرزا پر رہنا ہے۔
وہ کہتے، ہمارے تعلیمی ادارے میں ایک مرتبہ ایک پروفیسر اسی مذہب کا آ گیا اور اس نے وہاں موجود ہمارے لوگوں سےمرزائیت اور اسلام کے عقائد پر بحث شروع کی، جب میری اس سے گفتگو ہوئی تو میں نے اس کے سامنے مختصر طور پر دو باتیں کی، میں نے کہا کہ آپ جس سیٹ پر اس وقت موجود ہیں، اگر اس سیٹ پر کوئی دوسرا شخص آئے تو اس کے پاس دو چیزیں لازمی ہونی چاہیں، ایک تو یہ کہ سیٹ خالی ہو اور دوسرا اس کے پاس سرکاری چٹھی ہو کہ وہ اب یہاں بیٹھے گا۔ اس کے بغیر کوئی بات نہیں بن سکتی میرا سوال یہ ہے کہ ختم نبوت کی سیٹ کیا خالی تھی ؟کہ آپ کا مرزا اس جگہ پر آیا اور دوسرا کیا اس کے پاس اللہ کی طرف سے کوئی چٹھی تھی؟
(جیسے تمام انبیا کے پاس بعثت کی سند ہوتی ہے)
وہ کہتے ہیں کہ میرے ان سوالات پر وہ پروفیسر مختلف قسم کی باتیں کرتا تھا لیکن اس کی ساری باتوں کی جواب میں میں اپنے یہی دو سوال دوبارہ دہرا دیتا اور ساتھ ہی سننے والے تمام سامعین سے یہ بھی پوچھ لیتا کہ بتاؤ، میرے سوالوں کا جواب مل گیا ؟ تمام سامعین جواب میں یہ کہتے کہ اپ کے سوالوں کا جواب بالکل نہیں ملا۔ گھنٹہ بھر کی بحث کے بعد جب اس نے بات کو ادھر ادھر مسلسل گھمائے رکھا تو میرا سوال پھر وہیں کا وہیں ہوتا۔ اخر کار شرکاء بھی بول اٹھے کہ حافظ صاحب جو سوال کر رہے ہیں، پہلے ان کا جواب دو اور پھر وہ وہیں کا وہیں ڈھیر ہو گیا۔
🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼