Mufti Asjad Raza Khan
Mufti Asjad Raza Khan
February 13, 2025 at 06:20 PM
شب برأت شریف یعنی عذاب دوزخ سے آزادی رات مبارک! اس مقدس و متبرک رات کو جس قدر ممکن ہو عبادت و ریاضت و نیک اعمال و افعال میں گزاریں۔ اپنے رب کے حضور اپنے گناہوں پر نادم ہوتے ہوئے توبہ و استغفار کی کثرت کریں۔ لوگوں اور خصوصاً والدین اور بہن بھائیوں سے معافی چاہیں۔ لوگوں سے لیے ہوئے قرض جس قدر ممکن ہو فوراً ادا کریں۔ دن میں روزہ رکھیں اور زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کا اہتمام کریں۔الله کریم اس مبارک رات کے صدقے و طفیل دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں، بالخصوص فلسطین اور وطن عزیز ہندستان کے مسلمانوں کے جان، مال اور عزت و آبرو کی حفاظت فرمائے۔ اس فقیر یا فقیر کے اہل خانہ و احباب کی طرف سے کوئی دل آزاری ہوئی ہو تو الله کریم اور اس کے حبیب لبیب ﷺ کی رضا کے لیے درگزر فرمائیں۔ فقیر محمد عسجد رضا خان قادری غفرلہ ۱۵ شعبان المعظم ۱۴۴۶ھ‍ مرکز اہلسنت بریلی شریف ‏Join on WhatsApp: ‪```www.muftiasjadraza.com/join```
Image from Mufti Asjad Raza Khan: شب برأت شریف یعنی عذاب دوزخ سے آزادی رات مبارک! اس مقدس و متبرک رات کو...
❤️ 🤲 👍 💚 🫀 🌹 💖 💙 😢 🤍 587

Comments