Mufti Abdul Qadir Razvi Amjadi
Mufti Abdul Qadir Razvi Amjadi
February 18, 2025 at 10:59 AM
• دونوں طلبہ کو ظلماََ شہید کیا گیا ہے ہمارے ملک اور خاص طور پر یوپی میں زعفرانی نفرت انگیزی کے نتیجے دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں، ہر دن کہیں نہ کہیں زعفرانی غنڈہ گردی کے بھیانک کھیل دیکھنے کو مل رہے ہیں، اقتدار کے نشے میں چور بھاجپا نے گزشتہ دس برسوں میں اپنی سیاست چمکانے لیے جس طرح سے دھرم کا سہارا لیا ہے اور پورے ملک بالخصوص یوپی کے اندھ بھکتوں کا برین واش کیا ہے یہ نہایت خطرناک نتائج سامنے لا رہا ہے، موب لنچنگ اور دن دہاڑے کسی کو بھی ہراساں کرنے کی خبریں اب عام سی خبروں کی حیثیت اختیار کرچکی ہیں اور جب سے پریاگ راج میں مہا کنبھ کا آغاز ہوا ہے تب سے تو روزانہ ایک نہیں، کئی کئی حادثے سامنے آرہے ہیں، ٹرینوں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو توڑنے کی درجنوں وڈیوز موجود ہیں ، میلے میں اور اسٹیشنوں پر بھگدڑ میں لوگ جانیں گنوا رہے ہیں مگر نہ حکومتی املاک کو برباد کرنے پر حکومت چیں بجبیں ہے اور نہ ہی مرنے والوں کی پرسان حال ۔ اور حکومت کی اسی لاپرواہی نے غنڈوں کے حوصلوں کو مزید مستحکم کیا ہے ۔ ابھی گزشتہ کل جامعہ امجدیہ گھوسی میں پہلی جماعت کے دو طالب علم جن کی عمر چودہ، پندرہ سال رہی ہوگی، مدرسے سے سالانہ چھٹی کی خوشی لے کر گھر کو نکلے تھے، ادھر دونوں طلبہ کے والدین و اہل خانہ بھی اپنے لاڈلوں کے انتظار میں خوشیاں منا رہے تھے کہ گھر کے قریب پہنچ کر کنبھ جانے والے غنڈوں کی نفرت کا شکار ہوکر شہید ہوگئے ۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں صاف دیکھا سکتا ہے کہ کشادہ روڈ، درمیان میں ڈیوائڈر بنا ہے، اور جس سائڈ طلبہ چل رہے ہیں ادھر روڈ بھی خالی ہی ہے،م جہاں سے متعدد گاڑیاں گزر رہی ہیں اور یہ دونوں طالب علم سڑک کے کنارے سفید لائن کے اندر پیدل چل رہے ہیں جو فٹ پاتھ ہے، اچانک ایک تیز رفتار کار پیچھے سے آتی ہے اور ان کو روند کر نکل جاتی ہے ۔ طلبہ کے دوسری جانب روڈ خالی ہونے کے باوجود اور آگے جانے والی گاڑیوں کے پیچھے نہ چل کر فٹ پاتھ کی طرف اتنی اسپیڈ سے گاڑی لانا یقیناً جان بوجھ کر قتل کرنا ہے ۔ ویڈیو دیکھ کر بہت سے لوگوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے، مگر مجھے ذرا تامل تھا لیکن جب ایک ہندی اخبار کا تراشہ نظر سے گزرا اور یہ معلوم ہوا کہ یہ کنبھ جانے والے لوگ تھے تو دل نے ان تمام لوگوں کی فوراً تصدیق کردی اور اب مجھے بھی یہی لگ رہا ہے کہ یہ طلبہ شدت پسند کنبھیوں کی نفرت کا شکار ہوئے ہیں ۔ اس وقت پورے ملک میں کنبھ کی وجہ سے ہندؤوں کے حوصلے خوب بلند ہیں، جہاں بھی مسلمانوں کو دیکھ رہے ہیں جے ایس آر کے نعرے بلند کرنے لگتے ہیں، حتی کہ نقاب پوش مسلم خواتین کو دیکھ کر بھی نفرتی نعرے لگانے کی وڈیوز سامنے آئی ہے تو ایسے نفرت کے ماحول میں بہت ممکن ہے کہ کرتا پاجامہ اور ٹوپی یعنی مکمل اسلامی تشخص میں نظر آنے والے یہ دو طالب علم بھی اسی نفرت کی بھینٹ چڑھا دیے گئے ہوں ۔ طرفہ تماشہ یہ کہ اخباری رپورٹ میں معاملے کو بہت ہی نارمل انداز میں پیش کیا گیا ہے، صرف گاڑی کی ضبطی کی خبر ہے اور قاتل ڈرائیور کے بارے میں کوئی خبر نہیں ۔ حسبنا اللہ و نعم الوکیل ۔ اللہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔ ہمارے ان دو طلبہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، دونوں کے والدین اور بھائی بہنوں اور تمام گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین شاداب امجدی اعظمی (گھوسی، مئو)
Image from Mufti Abdul Qadir Razvi Amjadi: •                     دونوں طلبہ کو ظلماََ شہید کیا گیا ہے   ہمارے ملک...
😢 ❤️ 😭 13

Comments