
PTM Dir Official
February 16, 2025 at 08:51 AM
کل مورخہ 15 فروری 2025 کو برکت آفریدی کے حجرہ پر پختون قومی جرگہ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت برکت آفریدی نے کی۔ اجلاس میں مفتی کفایت اللہ صاحب (مانسہرہ)، محترمہ عصمت شاجہان، ڈاکٹر گل عالم (شمالی وزیرستان)، عبدلحمید شیرانی (ضلع شیرانی)، ملک گل محمّد وزیر ( وانا جنوبی وزیرستان)، عارف علی خان (ضلع صوابی)، عطا محمّد محسود( اپر وزیرستان )، محمّد عیسی روشان (ضلع پشین)، اقبال حسین امازی (ضلع بونیر)، اور حمید خان لالا (ضلع ملاکنڈ) نے شرکت کی۔
اجلاس میں پختون قومی جرگہ کے تنظیمی امور ، پختون وطن اور ملک کے امن و آمان پر بحث ہوئی۔ پختون قومی جرگہ کو منظم اور مزید موثر بنانے کیلئے فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں درج ذیل قراداد پاس ہوے ۔
1۔ ملک نصیراحمد ، عبدلصمد لالا، علی وزیر، حقیار محسود اور مصطفیٰ پشتین کو فوری رہا کیا جائے اور پختون سیاسی و قومی رہنمايان اور کارکنان کے خلاف جعلی FIRs کو ختم کیا جائے ۔
2۔ پختون تحفظ مومنٹ (PTM) پر پابندی فوری طور ختم کیا جائے ۔
برکت آفریدی (ترجمان پختون قومی جرگہ.
#pashtunnationaljirga

❤️
1