PTM Dir Official
PTM Dir Official
February 18, 2025 at 03:45 PM
مین بنو میرانشاہ بائی پاس پر ایپی قوم کا دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔ دھرنے میں شمالی وزیرستان پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما عید رحمان وزیر بھی موجود تھے۔ اور حسو خیل مسکی اور حیدر خیل قبیلوں کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ یہ احتجاج ڈرون کیمروں اور مارٹر گولوں کے خلاف ہے کیونکہ میر علی میں ہر روز ڈرون گھروں پر بمباری کرتے ہیں اور اس سے وہاں کے رہنے والے پشتون زخمی اور مرتے ہیں۔ گزشتہ روز ایپی گاؤں میں دو بچے مدرسے جارہے تھے کہ ڈرون کے ذریعے بم گرایا گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ جب تک حکومت ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا۔ #pashtunlivesmatter
Image from PTM Dir Official: مین بنو میرانشاہ بائی پاس پر ایپی قوم کا دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری...

Comments