"🅘🅒🅒 🅲𝐡𝐚𝐦𝐩𝐢𝐨𝐧 🆃𝐫𝐨𝐩𝐡𝐲™2025"
February 11, 2025 at 01:59 PM
*مزدوروں کی عظمت کو سلام. نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقدہ تقریب میں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال*
*چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سےنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب*
*چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا*
*چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دن رات محنت کر کے سٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا*
*چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ فردا فردا ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی*
*چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دیکھنے کی دعوت دی*
*میچ دیکھنا آپ کا حق ہے۔ محسن نقوی*
*آپ نے اپنی محنت سے دل جیت لئے ہیں۔ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محسن نقوی*
*ورکرز کی انتھک محنت کے باعث آج ہم سرخرو ہوئے ۔ محسن نقوی*
*ہر مزدور ہمارا ہیرو ہے جنہوں نے خواب کو حقیقت میں بدلا۔ محسن نقوی*
*نیشنل سٹیڈیم کراچی کی مین بلڈنگ کا ڈائزین بہت خوبصورت ہے۔ محسن نقوی*
*ڈی جی ایف ڈبلیو او ۔ ایڈوائزر عامر میر۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر۔ پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان۔۔ ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر۔ نیسپاک ۔ پی سی بی کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے*