
Government Of Balochistan Official
February 27, 2025 at 06:50 PM
ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے خطاب
صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، چیف سیکرٹری
تمام افسران عوام کی خدمت میں ایمانداری اور خلوص نیت سے کام کریں۔ چیف سیکرٹری
ماہ صیام میں سستے بازاروں کے انعقاد سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔
چیف سیکرٹری کا تمام ڈپٹی کمشنرز کو ماہ رمضان میں سستے بازاروں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایت
سستے بازاروں میں تمام اشیاء ضروریہ دستیاب ہوں۔ چیف سیکرٹری
تمام ڈپٹی کمشنرز متعلقہ اضلاع میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔ شکیل قادر خان
کوئی دکاندار سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی نہ کرسکے۔ چیف سیکرٹری
رمضان المبارک میں بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی بھی ہدایت۔ شکیل قادر خان
وفاقی حکومت کا گرین پاکستان انیشییٹیوز کے تحت غیر آباد اور بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کا ایک منصوبہ۔ چیف سیکرٹری
بنجر زمین کو زیر کاشت لانے اور مختلف جدید تکنیکوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فی ایکڑ فصلوں کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ۔ چیف سیکرٹری
محکمہ تعلیم اور صحت میں شفاف طریقے سے خالی آسامیوں پر تعیناتیوں پر اطمینان کا اظہار۔ شکیل قادر خان
خالی آسامیوں پر میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔ چیف سیکرٹری کی ہدایت