
Government Of Balochistan Official
March 1, 2025 at 03:23 PM
*وفاق میں صوبے کی تعمیر و ترقی سے متعلق اپنا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی*
کوئٹہ، 01 مارچ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت وفاقی پی ایس ڈی پی 2025-26 کے مجوزہ صوبائی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہفتہ کو یہاں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری بابر خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے آئندہ وفاقی ترقیاتی پروگرام میں زراعت، آبپاشی، آبنوشی، مواصلات، توانائی اور صحت سمیت دیگر شعبوں کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ وفاقی ترقیاتی پروگرام میں ایسے صوبائی منصوبے شامل کیے جائیں جو قابل عمل ہوں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبے کے پسماندہ اضلاع کو ترجیح دی جائے
