Mufti Rashid Ali Razavi Attari Madani
Mufti Rashid Ali Razavi Attari Madani
February 9, 2025 at 07:16 PM
*مجھ پہ سرکار کا کرم دیکھو* از قلم✍️: *ابو الحقائق مفتی راشد علی رضوی عطاری* (1)مجھ پہ سرکار کا کرم دیکھو دُشمنوں پر مِرا بھرم دیکھو (2)مُصطفٰی کا عُلُو ، تعالیٰ اللہ! رفعتیں ان کے دَر پہ خَم دیکھو (3)دو جہاں میں رسولِ اکرم کا سب سے اُونچا ہُوا عَلَم دیکھو (4)زائروں میں ہیں جِن و اِنْس و مَلَک رونقِ محفلِ حرم دیکھو (5)مرقدِ مُصطفٰی کے پاس آکر زائرو! گلشنِ اِرَم دیکھو (6)رحم فرماؤ رحمتِ عالَم مجھ کو گھیرے ہوئے ہیں غم دیکھو (7)خار کتنے ہیں راہِ اُلفت میں تم ذرا چل کے دو قدم دیکھو (8)وَصل و فُرقت کی دُھوپ چھاؤں میں راہِ اُلفت کے پیچ و خم دیکھو (9)دُشمنوں کے ہی کرتے ہو شکوے دوستوں کے بھی تو ستم دیکھو (10)حوصلہ ہے تو سامنے آؤ کس میں رکھا ہے کتنا دَم دیکھو (11)فیضِ اَحمد رضا مِلا مجھ کو میری جولانیِ قلم دیکھو (12)اُن کا غم کیا مِلا ہمیں بُرہاں ہوگئے دُور سارے غم دیکھو بروز جمعرات ، 7 شعبان المعظم 1446ھ ، مطابق 6 فروری 2025ء.
❤️ 👍 4

Comments