
Mufti Rashid Ali Razavi Attari Madani
March 1, 2025 at 05:21 AM
💠رمضان کا کلام💠
از قلم✍️: ابو الحقائق مفتی راشد علی رضوی عطاری
(1)آسماں پہ چاند نکلا ہے مہِ رمضان کا
بڑھ گیا اِیمان والوں پر کرم رحمٰن کا
(2)آگیا ماہِ مبارَک دیکھیے رمضان کا
رحمتوں کے دَر کُھلے ، صَد شُکر ہے رحمٰن کا
(3)مومنوں کو آمدِ رمضاں کی کیوں نہ ہو خوشی
اِس میں ہوتا ہے بڑا فضل و کرم یَزْدان کا
(4)مسجدوں کی رونقیں بڑھنے لگیں شام و سحر
ہوگیا بازار ٹھنڈا دیکھیے شیطان کا
(5)روز و شب اے مومنو! ربّ کی عبادت کیجئے
یہ مہینا ہے ریاضت ، صبر اور اِحسان کا
(6)تم قیامِ شب کرو ، روزے رکھو ، قُرآں پڑھو
ماہِ رمضاں میں کرو سامان یوں غُفران کا
(7)ماہِ رمضاں سال بھر میں آتا ہے بس ایک بار
تم کرو دِل سے اَدب آئے ہوئے مہمان کا
(7)اہلِ ایماں پر کرو وُسعت مہِ رمضان میں
ربّ سے پاؤ گے یقیناً اَجر تم اِحسان کا
(9)ماہِ رمضاں سے محبت اور اُلفت ہے ہمیں
یہ تقاضا ہے ہمارے دِین اور اِیمان کا
(10)صاحبِ قُرآن اور قُرآن و رَمضاں کے طُفیل
یاالٰہی! داخلہ ہو خُلد میں بُرہان کا
#allah #quran #islam #ramadan #ramzan #ramadankareem #ramadankareem2025 #ramadanmubarak #ramzanmubarak #roza #rehmat #barkat #chandraat #ramadan2025 #ramadanmubarak2025 #newkalam #newkalam2025 #islamic #islamicpost #kalameburhan #madanichannel #dawateislami #islamicknowledge #muftirashidaliattari #rashidaliattarimadani