🔷🖋️فیضان اکابر(Faizan-e Akabir) 🖋️🔷
🔷🖋️فیضان اکابر(Faizan-e Akabir) 🖋️🔷
February 16, 2025 at 06:30 AM
"بیٹا! آپ طلبہ کے بغیر دارالعلوم ویران لگتا ہے!" سالانہ امتحانات ختم ہو چکے تھے۔ وفاق کا آخری پرچہ دے کر طلباء دارالعلوم سے روانہ ہو رہے تھے، اکثر جا چکے تھے۔ پیچھے کچھ تھوڑے بہت باقی رہ گئے تھے۔ ظہر کی نماز کے بعد صدر صاحب (مفتی رفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ) مسجد کے ہال سے نکلنے لگے تو مجھ سمیت کچھ طلباء برآمدے میں الوداعی ملاقات کے لیے منتظر تھے۔ حضرت ہمیں دیکھ کر رک گئے اور باری باری سب سے معانقہ و مصافحہ فرمانا شروع کردیا۔ سب کو الگ دعائیں دیتے جاتے اور ہر ایک کے سر پر دست شفقت رکھتے۔ یوں سب طلباء کے ساتھ محبت بھری الوداعی ملاقات مکمل فرما لی۔ آخر میں ہم سب طلباء کی طرف دیکھ کر گویا ہوئے: "بیٹا! آپ لوگ چلے جاتے ہیں تو دارالعلوم ویران ہو جاتا ہے۔ دارالعلوم کی رونق تو آپ لوگ ہیں۔ ہمارے لیے سالانہ چھٹیوں کے یہ دو ماہ گزارنا بہت مشکل ہوتا ہے" روہانسی انداز میں بات پوری فرمائی ہی تھی کہ آنکھوں سے موتیوں کی صورت دو آنسو گالوں پہ گر پڑے اور سینے پہ نشان چھوڑ گئے۔۔۔ مزید رکتے تو آنسو نہ رکتے، اس لیے جلد ہی سب سے یہ درخواست فرماتے ہوئے گھر کی طرف چل دیے کہ: "آپ سب خیریت سے گھر پہنچ کر اپنے والدین کو ہماری طرف سے سلام پیش کردینا" ۔۔۔۔۔۔۔۔ رحمہ اللہ رحمۃ واسعہ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 💔😭 محمد سعد صالح https://whatsapp.com/channel/0029VatlDBpGE56kchkMZe34
❤️ 😢 2

Comments