🔷🖋️فیضان اکابر(Faizan-e Akabir) 🖋️🔷
🔷🖋️فیضان اکابر(Faizan-e Akabir) 🖋️🔷
February 19, 2025 at 01:52 AM
ایک دانا شخص سے کہا گیا فلاں شخص پانی پر چل سکتا ہے انہوں نے جواب دیا یہ کوئی بڑی بات نہیں، لکڑی بھی پانی پر تیر سکتی ہے پھر کہا گیا فلاں شخص اڑ سکتا ہے انہوں نے جواب دیا یہ بھی کوئی بڑی بات نہیں، مکھی بھی اڑ سکتی ہے پھر ان سے پوچھا گیا تو پھر معجزہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا معجزہ یہ ہے کہ تم لوگوں کے درمیان چلو اور ان کے ظلم و تکلیف کو برداشت کرو لیکن اپنی اخلاقی اقدار کو نہ کھوؤ جھوٹ نہ بولو چوری نہ کرو خیانت نہ کرو دھوکہ نہ دو غیبت نہ کرو کسی کا دل نہ توڑو لوگوں کی زندگیوں میں مداخلت نہ کرو اور ان کے گھروں کے معاملات میں دخل اندازی نہ کرو حقیقی معجزہ یہ ہے کہ تم انسان بن جاؤ

Comments