Voice of East
Voice of East
January 31, 2025 at 07:44 AM
رہا یہ ذکر (یعنی قرآن)، تو اِس کو ہم نے نازل کیا ہے اور ہم خود اِس کے نگہبان ہیں۔ اے محمدؐ، ہم آپ سے پہلے بہت سی گزری ہوئی قوموں میں رسول بھیج چکے ہیں۔ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اُن کہ پاس کوئی رسول آیا ہو اور اُنہوں نے اُس کا مذاق نہ اڑایا ہو۔ اور اسی طرح كی كدورت ہم مجرموں كے دلوں میں بھر دیتے ہیں كہ وہ اس (قرآن) پر ایمان نہیں لایا کرتے۔ قدیم سے اس قماش کے لوگوں کا یہی طریقہ چلا آ رہا ہے۔ اگر ہم اُن پر آسمان کا کوئی دروازہ کھول دیتے اور وہ دن دہاڑے اُس میں چڑھنے بھی لگتے، تب بھی وہ یہی کہتے کہ ہماری آنکھوں کو دھوکا ہو رہا ہے، بلکہ ہم پر جادو کر دیا گیا ہے۔ #quran #islam #voe #voiceofeast https://www.instagram.com/p/DFeqeS3tSSn/

Comments