
Voice of East
February 28, 2025 at 08:08 AM
تمہارے رب نے فرشتوں سے کہا کہ "میں کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے ایک انسان کو پیدا کرنے واﻻ ہوں۔ جب میں اُسے پُورا بنا چکوں اور اس میں اپنی روح سے کچھ پھونک دوں تو تم سب اُس کے آگے سجدے میں گِر جانا۔“ چنانچہ تمام فرشتوں نے سجدہ کیا، سوائے ابلیس کے کہ اُس نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا۔ رب نے پوچھا "اے ابلیس، تجھے کیا ہوا کہ تو نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ نہ دیا؟“ اس نے کہا "میں ایسا نہیں ہوں کہ میں اِس بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا ہے۔“
#quran #islam #voe #voiceofeast
https://www.instagram.com/p/DGmjByMNha0/