
Voice of East
March 1, 2025 at 09:52 AM
رب نے فرمایا "اچھا تو نکل جا یہاں سے کیونکہ تو مردود ہے۔ اور اب روزِ جزا تک تجھ پر لعنت ہے۔ ابلیس نے كہا "میرے رب، یہ بات ہے تو پھر مجھے اُس روز تک کے لیے مہلت دے جبکہ سب انسان دوبارہ اٹھائے جائیں گے۔" اللہ نے فرمایا "اچھا، تجھے مہلت ہے اُس دن تک جس کا وقت ہمیں معلوم ہے۔" وہ بولا ”میرے ربّ، جیسا تُو نے مجھے گمراہ كیا اُسی طرح اب میں زمین میں ان کے لیے دلفریبیاں پیدا کر کے اِن سب کو بہکا دوں گا، سوائے تیرے اُن بندوں کے جنہیں تو نے اِن میں سے خالص کر لیا ہو۔" اللہ نے فرمایا ”یہ راستہ ہے جو سیدھا مجھ تک پہنچتا ہے۔ بے شک، جو میرے مخلص بندے ہیں ان پر تیرا بس نہ چلے گا۔ تیرا بس تو صرف اُن بہکے ہوئے لوگوں ہی پر چلے گا جو تیری پیروی کریں گے۔"
#quran #islam #voe #voiceofeast
https://www.instagram.com/p/DGpOrKPse-1/