Islamic Tube Official
February 8, 2025 at 05:29 AM
*مضمون* : *حمایت و مخالفت میں اللہ سے ڈریں*
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی اپنے والد ماجد مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی سوانح ’’میرے والد میرے شیخ‘‘ میں لکھتے ہیں:۔
۔’’کسی شخص یا جماعت کی حمایت و مخالفت میں جب نفسانیت شامل ہو جاتی ہےتو نہ حمایت اپنی حدود پر قائم رہتی ہے نہ مخالفت ۔بلکہ ہوتا یہ ہے کہ جس شخص کی حمایت کرنی ہو۔اسے سراپا بے داغ اور جس کی مخالفت کرنی ہواسے سراپا سیاہ ثابت کرنے سے کم پر بات نہیں ہوتی۔ آج کل حمایت و مخالفت میں اس قسم کے مظاہرے عام ہوچکے ہیں ۔بلکہ بسا اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ ایک شخص جوزمانے میں منظور نظر ہواتو اس کی ساری غلطیوں پر پردہ ڈال کر ،اسے تعریف و توصیف کے بانس پر چڑھا دیا گیا۔ اور جب وہی شخص کسی وجہ سے زیرعتاب آگیاتو اس کی ساری خوبیاں ملیامیٹ ہوگئیں۔اور اس میں ناقابل اصلاح کیڑے پڑگئے۔حضرت والد صاحب رحمہ اللہ اس طرز فکر کے سخت مخالف تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ یہ طریق حق و انصاف کے خلاف ہے۔
۔(حضرت والد صاحب کی نگاہ دُشمنوں اور مخالفین میں بھی اچھائیوں کو تلاش کرلیتی تھی اور ان کی خوبیوں کے برملا اظہار میں بھی آپ کو کبھی باک نہیں ہوا)بعض اوقات جب عام فضا کسی شخص یا جماعت کے خلاف ہو جاتی ہے۔ تو اس کے بارے میں الزام تراشی اور افواہ طرازی کو عموماً عیب نہیں سمجھا جاتا بلکہ ڈھونڈھ ڈھونڈھ کر اس کے عیوب کی خبریںلانے میں لطف محسوس کیا جاتا ہے اور اس میں تحقیق کی بھی ضرورت نہیں سمجھی جاتی۔حضرت والد صاحب ایسے مواقع پر اپنے متعلقین کو اس طرز عمل سےسختی کے ساتھ روکتے اور فرماتے کہ اگر ایک شخص کسی جہت سے بُرا ہے تو اس کا یہ مطلب کہاں سے نکل آیا کہ اس کی تمام جہات لازماً ہی بُری ہوں گی اور اب اس کی بے ضرورت غیبت اور اس کے خلاف بہتان تراشی جائز ہوگئی ہے۔
Post Created BY: sz
________________________________
*بیش قیمتی تحفہ*
*ایک نیا اور لا جواب ایپ*
📚 *ہزاروں دینی کُتُب*
📒 *درسی کتب مع شروحات*
📜 *رسائل و جرائد*
🖼️ *سینکڑوں تصاویر*
🎧 *سینکڑوں نعتیں*
❓ *اسلامی کوئز*
📄 *آیات مع ترجمۃ*
📜 *احادیث با حوالہ*
🔖 *محقق مسائل*
🗂️ *مضامین*
🪩 *نیوز(حالات حاضرہ)*
⌚ *اوقات صلوۃ*
🗓️ *دائمی جنتری*
⏰ *نماز الارم*
🧭 *قبلہ نُما*
🕋 *ہجری کیلنڈر*
🪀 *واٹساپ اسٹیٹس سیور*
🤝 *آپ اپنا اکاؤنٹ بھی بنا سکتے ہیں مضامین لکھ سکتے ہیں*
👍 *لائک کرسکتے ہیں*
🌟 *کمینٹ کر سکتے ہیں*
⚡ *فالو ان فالو کر سکتے ہیں*
👊 *بلاک ان بلاک کر سکتے ہیں*
💓💓 *اور یہ سب کچھ بلکل فری ہے*💓💓
✅ *ابھی انسٹال کیجیے اور استفادہ کیجئے*
*Islamic Tube Pro*
👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
https://play.google.com/store/apps/details?id=in.islamictube.pro
*Website*
https://islamictube.in
*WhatsApp Channel*
https://whatsapp.com/channel/0029Va5sIvuBKfi0pDP0py1H
*برائے مہربانی اس میسیج کو آگے شیئر کریں ۔ فجزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء فی الداری*
❤️
1