
☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
February 23, 2025 at 02:08 PM
✾⊙✿
*⚀•═════•✭﷽✭•════•⚀*
*👀_ جب - آنکھیں - کھلیں - گی _👀*
*▒ پوسٹ↝77 ▒*
▁▁▂▃︽▃▂▁▁
*⊙:➻ حشر کا بیان-2 _,*
┏───────────────────┯ ✿
*✪"_ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: لوگ ننگے پاؤں، برہنہ بدن، اور غیر مختون اُٹھائے جائیں گے۔* *حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! کیا مرد اور عورتیں ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہوں گے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معاملہ اس سے کہیں سخت ہو گا کہ کسی کو اس کا خیال بھی آئے (صحیح بخاری)*
*"_ ایک روایت میں ہے کہ : عائشہ! معاملہ اس سے کہیں سخت ہوگا کہ کوئی کسی کو دیکھے۔ (صحیح مسلم)*
*✪_"_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا واقعہ ذکر کیا گیا ہے کہ ان کی وفات کا وقت قریب ہوا تو نئے کپڑے منگوا کر پہنے، پھر فرمایا کہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے خود سنا ہے کہ:- مرنے والے کو انہی کپڑوں میں اُٹھایا جائے گا جن میں مرے گا۔“ ( ابوداؤد- ج:۲ ص: ۸۸)*
*✪_"_ بعض اہل علم کے نزدیک حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی اس حدیث میں تیاب (کپڑوں) سے مراد اعمال ہیں، یعنی جن اعمال میں آدمی کی موت آتی ہے اسی حالت میں قیامت کے دن اٹھایا جائے گا، یہ مضمون دُوسری احادیث میں بھی وارد ہوا ہے۔ اور بعض حضرات نے اس کو شہداء کے ساتھ مخصوص کیا ہے، کیونکہ جن کپڑوں میں وفات ہو، شہید کو انہی کپڑوں میں دفن کیا جاتا ہے۔ جبکہ دوسرے لوگوں کے وہ کپڑے اُتار لئے جاتے ہیں اور کفن پہنایا جاتا ہے۔*
*✪_"_ بہر حال قبروں سے اُٹھتے وقت لوگوں کے بدن پر لباس نہیں ہوگا، بلکہ ہر شخص کی حیثیت ومرتبے کے مطابق اسے بعد میں لباس پہنایا جائے گا۔*
*🗂️_جب آنکھیں کھلیں گی _111,"( حضرت یوسف لدھیانوی شہید رحمۃ اللہ)،*
https://whatsapp.com/channel/0029VaoQUpv7T8bXDLdKlj30
*👆🏻 واٹس ایپ چینل کو فالو کریں_،*
╨─────────────────────❥
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕
*❥✍ Haqq Ka Daayi ❥*
http://haqqkadaayi.blogspot.com
*👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,*
https://chat.whatsapp.com/ImzFl8TyiwF7Kew4ou7UZJ
*👆🏻 واٹس ایپ پر صرف اردو پوثٹ لنک سے جڑیں _,*
https://t.me/haqqKaDaayi
*👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,*
https://www.youtube.com/c/HaqqKaDaayi01
*👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,*
▉