☝️Haqq Ka Daayi (An Islamic Channel)
February 28, 2025 at 04:06 PM
⚫☆⚫
▤━─━─━▓━﷽━▓━─━─━▤
*⊙ رمضان المبارک ⊙*
┗───┯ ✿ *posт ղo-01*
⊙———⊙———⊙———⊙———⊙
*☆▦★_رمضان المبارک کی آمد پر سرکار دو عالم ﷺ کا خطبہ استقبالیہ:-*
*▦☆"_ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان فرمایا کہ حضور سرور عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے شعبان کی آخری تاریخ میں ہم کو خطاب فرمایا کہ "اے لوگو ! ایک با عظمت مہینہ آپہنچا ہے، جو ماہ مبارک ہے، اس میں ایک رات ہے، جو ہزار ماہ سے بہتر ہے، اس ماہ کے روزے اللہ تعالیٰ نے فرض فرمائے ہیں اور اس کی راتوں میں قیام کرنا تطوع (غیر فرض) قرار دیا ہے،*
*"▦☆_ اس ماہ میں جو شخص کوئی نیک کام کرے گا اس کو ایسا اجر و ثواب ملے گا جیسے اس کے علاوہ دوسرے مہینہ میں فرض ادا کرتا اور فرض کا ثواب ملتا، اور جو شخص اس ماہ میں ایک فرض ادا کرے تو اس کو ستر فرضوں کے برابر ثواب ملے گا،*
*"▦☆_ یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے، اور یہ آپس کی غمخواری کا مہینہ ہے، اس میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے, اس ماہ میں ہو شخص کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرا دے تو یہ اس کی مغفرت کا اور دوزخ سے اس کی گردن کی آزادی کا سامان بن جائے گا، اور اس کو اسی قدر ثواب ملے گا جتنا روزہ دار کو ملے گا، مگر روزہ دار کے ثواب میں سے کچھ کمی نہ ہوگی ۔*
*"▦☆_ حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ ہم نے عرض کیا یا رسول الله ﷺ ! ہر شخص کو اتنا مقدر نہیں کہ وہ روزہ افطار کرا دے، آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالے یہ ثواب اس کو (بھی) دے گا جو پانی ملے ہوئے تھوڑے سے دودھ یا ایک کھجور یا ایک گھونٹ پانی سے افطار کرادے، ( سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے مزید فرمایا کہ) جو شخص رافطار کے بعد کسی روزہ دار کو پیٹ بھر کے کھانا کھلا دے اس کو اللہ تعالے میرے حوض سے ایسا سیراب کریں گے کہ جنت میں داخل ہونے تک پیاسا نہ ہو گا ، اور پھر جنت میں تو بھوک پیاس کا نام ہی نہیں)*
*▦☆"_ اس ماہ کا اول حصہ رحمت ہے، دوسرا حصہ مغفرت ہے، تیسرا حصہ دوزخ سے آزادی کا ہے، جس نے اس ماہ میں غلام کا کام ہلگا کر دیا تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرما دیں گے۔*
*▦☆"_ بعض روایات میں یہ بھی آیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر یہ بھی فرمایا کہ اس ماہ میں چار کاموں کی کثرت کرو، اُن میں سے دو کام ایسے ہیں کہ اُن کے ذریعہ تم اپنے پروردگار کو راضی کرو گے اور دو کام ایسے ہیں جن سے تم بے نیاز نہیں ہو, وہ دو کام جن کے ذریعہ خدائے پاک کی خوشنودی حاصل ہوگی یہ ہیں, (١)_ لا اله الا اللہ کا ورد رکھنا، (٢)_ اور خدائے پاک سے مغفرت طلب کرتے رہنا،*
*"_ اور وہ دو چیزیں جن سے تم بے نیاز نہیں رہ سکتے یہ ہیں :- (١)_جنت کا سوال کرنا (٢)_ دوزخ سے پناہ مانگنا "*
*📕_ (مشكورة المصابيح ص 173 الجوالہ بیہقی فی شع الایمان والترغيب والترهيب للمنذرى)*
•═══▦☆☆▦═══•
*Ref-📕 تحفہ خواتین _,*
https://whatsapp.com/channel/0029VaoQUpv7T8bXDLdKlj30
*👆🏻 واٹس ایپ چینل کو فالو کریں_،* ┏─═┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄✪
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕
*❥✍ Haqq Ka Daayi ❥*
http://haqqkadaayi.blogspot.com
*👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,*
https://chat.whatsapp.com/ImzFl8TyiwF7Kew4ou7UZJ
*👆🏻 واٹس ایپ پر صرف اردو پوثٹ لنک سے جڑیں _,*
https://t.me/haqqKaDaayi
*👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,*
https://www.youtube.com/c/HaqqKaDaayi01
*👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,*
▉