
💫✍️ FreeUrduNovels 📚🫀
February 8, 2025 at 07:21 AM
*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ•*
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه•
اَللّٰھُمَّ صَلِِّ عَلٰی مُحَمَّدِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی آلِہ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا•
*09 شَعْبَانَ الْمُعَظَمْ 1446 ھِجْرِی ْ*
*08 فروری 2025 عِیسَوی*
*27 ماگھ 2081 بِکرمی*
*بروز ہفتہ 39/365*
*✦•پیغامِ الٰہی:*
”اور آپ کے رب کی کتاب میں سے جو آپ کو وحی کی گئی ہے اُس کو آپ پڑھ کر سنا دیں، اُس کی باتیں بدلنے والا کوئی نہیں اور اس کے سوا آپ کبھی کوئی جائے پناہ نہ پائیں گے•"
【 سورة الكهف : ٢٧ 】
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*✦•حدیث مبارکہ:*
رسول اللّه ﷺ نے فرمایا:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں سلام کا جواب دینا ، بیمار ہو تو اس کو جا کر پوچھنا، اس کے جنازے کے ساتھ جانا، دعوت قبول کرنا ، چھینک کا جواب دینا۔
(بخاری ، جلد اوّل، کتاب الجنائز، حدیث نمبر 1167 )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*✦•تاریخ میں آج کا دن:*
8 فروری
⊙⫸ *واقعات*
◉2008ء نبراسکا میں سزائے موت دینے کے لیے برقی کرسی کے طریقے پر پابندی عائد کردی گئی
◉2005ء اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ طے ہوا
◉1998ء اولمپکس میں پہلی بار خواتین کاآئس ہاکی میچ:فن لینڈ نے سوئیڈن کو چھ دو کے اسکور سے مات دی
◉1974ء چوراسی دن خلاء میں گزارنے کے بعد امریکی اسپیس ایجنسی کا گروہ زمین پر واپس پہنچا
◉1952ء ایلزبتھ دوم برطانیہ کی ملکہ بنیں
◉1807ء نپولین نے روسی افواج کو ایے لائیووکے معرکے میں شکست دی
◉1622ء برطانیہ کے بادشاہ جیمزا ول نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی
⊙⫸ *ولادت*
◉1700ء - ڈینیال برنولی، ڈچ-سوئس ریاضی دان اور ماہر طبیعیات
◉1819ء - جان رسکن، انگریز مصنف، نقاد
◉1828ء - جولس ورن، فرانسیسی مصنف، شاعر، ڈراما نگار
◉1830ء - عبد العزیز اول، سلطان سلطنت عثمانیہ
◉1834ء - دمرتی مندلیو، روسی کیمیادان
◉1897ء - ذاکر حسین، بھارتی سیاست دان، صدر بھارت
◉1941ء - جگجیت سنگھ، بھارتی گلوکار گیت کار
◉1963ء - محمد اظہر الدین، بھارتی کرکٹر اور سیاست دان
⊙⫸ *وفات*
◉1265ء - ہلاکو خان، منگول حکمران
◉1640ء - مراد رابع، عثمانی سلطان
◉1725ء - پطرس اعظم، روسی شہنشاہ
◉1957ء - والٹتھر بوتھ، جرمن ماہر طبیعیات
◉1975ء - رابرٹ رابنسن، انگریز کیمیادان
◉1979ء - ڈینس گبور، ہنگیرین انگریز انجینئر
◉1998ء - ہالڈورلیکسنس، آئس لینڈی مصنف، شاعر، ڈراما نگار
◉2016ء - ندا فاضلی، بھارتی شاعر و نغمہ نگار
◉2020ء - نگہت بٹ، پاکستان ٹیلی ویژن کی اداکارہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*✦•حرف حرف خوشبو:*
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*✦•خوشبوئے شعر*
وطنِ کشمیر۔۔۔۔۔۔
لمحے لمحے کی ہر آہٹ، کرچی کرچی ٹوٹ چکی تھی
آفت خوشیاں لوٹ چکی تھی، دریاؤں میں خون بھرا تھا
برف میں جیسے آگ لگی تھی، منظر منظر قہر پڑا تھا
نیلی جھیلوں میں آنسو تھے، سانسوں میں بارود بھرا تھا
❤️
1