✅ Capital Career & Educational Solutions
✅ Capital Career & Educational Solutions
February 17, 2025 at 10:59 AM
احتیاط = اندھا اعتماد گیس سلنڈر خالی ہوا تو میں گیس بھروانے کیلیے لے گیا۔ راستے میں ایک دوست نے کچھ بات پوچھنے کیلیے روکا، ہم ایک آٹا چکی کے سامنے کھڑے تھے۔ میں نے ویسے ہی دوست کو کہا کہ اس سلنڈر کا وزن کردیں۔انہوں نے وزن کیا تو وہ 16 کلو بنتا تھا۔ میں نے سلنڈر لیا اور ایک گیس ایجنسی جن سے میرا گزشتہ بیس سال کا تعلق ہے، نیازمندی ہے اور یارانہ ہے انہیں سلنڈر بھرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے بڑی محبت سے بٹھایا، گپ شپ لگاٸ، وہ صاحب کہنے لگے آپ یہ سنڈر رکھ دیں، بھرا ہوا سلنڈر لےجاٸیں، وقت بچ جاۓ گا، میں نے پہلے سلنڈر کو ہی بھرنے کی گزارش کی، انہوں نے کچھ وقت مانگا۔ مجھے بچوں کو مدرسہ پہنچانا تھا، واپسی کے ارادہ سے واپس آگیا۔ شام کو گیا، سلنڈر بھردیا گیا تھا۔ میں نے تسلی کے طور پر پوچھا کتنی گیس بھری گٸی ہے انہوں بتایا گیارہ کلو سے سو ایک سو بیس گرام زاٸد ہے۔ میں نے قیمت پوچھی انہوں کہا آپ سیدھے سیدھے تین ہزار دے دیں۔ جبکہ ریٹ 300 روپے کلو ہے۔ میں نے قیمت اداکی، انہوں نے خوب الحَمْدُ ِلله، ماشاءاللہ،جزاك اللهُ کہتے ہوۓ بڑی محبت سے رخصت کیا جبکہ اس دوران وہ دوچار بار چاۓ کی پرزور آفر بھی کرچکے تھے۔ گھر واپس آتے ہوۓ بھاٸ کی دوکان پر رکا تو انکے ترازو پر سلنڈر کا وزن کیا وہ 24 کلو تھا۔حالانکہ خالی سلنڈر= 16کلوگرام گیس فلنگ=11کلوگرام کل وزن =27 کلوگرام ہونا چاہیے تھا۔ مجھے بڑی حیرت ہوٸ، میں نے گمان کیا شاید ترازو درست نہ۔ہو، میں اسی آٹا چکی پر گیا جہاں سے خالی سلنڈر کا وزن کیاتھا، وہاں بھی وزن 24 کلوگرام بنا۔ یعنی 11کلو کی بجاۓ گیس 8 کلو بھری گٸی تھی۔ میری مروت پھر آڑے آگٸی، میں نے سلنڈر گھر رکھا، ایک اور گیس ایجنسی پر گیا، سارا معاملہ بتاکر پوچھا کہ کیا ہوسکتاہے۔ انہوں نے بھی یہی بتایا کہ اگر گیارہ کلو گیس بھردی جاۓ تو کل وزن 27 کلوہونا چاہیے تھا۔ میں پھر گیس ایجنسی پر گیا۔ انہیں جاکر کہا”بھاٸ ایک کنفیوژن دور کریں، آپ کہتے ہیں گیارہ کلو گیس ڈالی گٸ ہے جبکہ وہ آٹھ کلو ہے“ وہ کہنے لگے ”آپکو کوٸ غلط فہمی ہوٸ ہے، گیس تو گیارہ کلو بھری ہے“ میں نے کہا”پیارے بھاٸ جب میں سلنڈر لیکر آیا اسوقت وزن کیا تھا جوکہ 16کلو تھا جبکہ اب سلنڈر کا وزن 24 کلو ہے تو گیس 8 کلو بنتی ہے“ اس نے جھٹ سے کہا”یہ لیں 600 روپے“ میں نے کہا”پیارے بھاٸ میں 600 کیلیے نہیں آیا، معاملہ سمجھنے آیا ہوں، اتنے وقت سے گیس لےجارہاہوں پہلی بار تسلی کی اور فرق نکل آیا، معاملہ۔کیا ہے“ وہ کہنے لگا”کام کا رش زیادہ ہے، لڑکے کو سمجھ نہیں آٸ ہوگی، ہوجاتاہے، آپ یہ پیسےلےلیں، چھوڑیں اس بات کو، جانے دیں“ اتنی دیر میں ”لڑکا“ بھی آگیا۔ اس سے پوچھا تو وہ پروفیشنل انداز میں کہنے لگا ”آپ سلنڈر لےآٸیں آپ کی تسلی کروادیتے ہیں، ہم نے گیس پوری بھری ہے، ہماراکام۔ہے، آپکو کیا پتا“ مجھے اسکی بات سے بہت رنج ہوا، میں نے اسے جب دوسرے انداز میں بات سمجھاٸ اور اندازہ ہوا کہ بندہ نرا ”مولی“ نہیں ہے تو وہ ”غلطی ہوگٸ، معزرت“، وغیرہ جیسی باتیں کرنے لگے۔میں پھر وہاں سے نکل آیا۔ احباب گرامی! اسکے بعد میں نے تحقیق کی، بڑے دکھی دل۔سے کہنا پڑ رہاہے، ایسے بے احتیاطی تقریباً ہر ایجنسی پر پاٸ جاتی ہے۔ حالانکہ یہ چوری ہے لیکن طبعی مروت کی وجہ سے غلطی ہی کہہ رہاہوں۔ دوسری ایجنسی پر گیا تو اس نے بھی 24 کلو کا وزن پورا کردیا۔۔جب میں نے احتجاج کیا تو اس نے بڑی رعونت سے سلنڈر ترازو پر رکھا اور کہنے لگا یہ دیکھو مولوی صاحب سلنڈر پر لکھا ہے 13kg اور گیارہ کلو گیس ڈالی تو ہوگیا وزن 24کلو زندگی میں پہلی بار میرے منہ ب چ نکلا اور کہا مجھے پھ بناتے ہو، سلنڈر پر لکھے 13kg کا مطلب ہے سلنڈر میں 13kg بھری جاسکتی ہے۔ یہ سلنڈر کا صافی وزن نہیں ہے، جب میں نے ریس پر پاٶں رکھا تو وہ بھی معزرت، معافی، سوری سوری کرنے لگا۔ پیارے احباب! 👈اس صورتحال سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے خالی وزن کی تسلی رکھیں اور گیس فلنگ کے بعد پھر وزن چیک کرکے لیں۔ 👈سیل بند سیلنڈر میں بھی دھوکہ دیاجاتاہے، سیل اتار کر ایک دوکلو گیس نکال کر پھر سیل۔لگادی جاتی ہے۔ تو بس پھر یا تو احتیاط کیجیے یا پھر اندھا اعتماد کیجیے
👍 ❤️ 😢 😮 🥹 7

Comments