
✅ Capital Career & Educational Solutions
March 1, 2025 at 03:40 AM
*`کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟`*
*28 فروری 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں*
🪀 پاکستان اور بھارت میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا
🪀 سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل ہفتے کو پہلا روزہ ہوگا
🪀 چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، پہلا روزہ اتوار کو رکھا جائے گا، مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا بھی اعلان
🪀 دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد شہید، 15 زخمی
🪀 خودکش حملہ آور کے اعضا مل گئے، اصل ٹارگٹ مولانا حامد الحق تھے، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
🪀 دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکا، صدر و وزیراعظم کا اظہار مذمت، رپورٹ طلب کرلی
🪀 دارالعلوم حقانیہ اور مولانا حامد پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے: مولانا فضل الرحمان کا اظہار رنج و غم
🪀 افغان حکومت کی دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکے کی مذمت
🪀 مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم سے روکنے کو خلاف اسلام قرار دیا تھا: سیکورٹی ذرائع
🪀 مولانا حامد الحق 26 مئی 1968ء کو اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے، دینی تعلیم دارالعلوم حقانیہ ہی سے حاصل کی
🪀 مولانا حامد الحق حقانی ایم ایم اے کے ٹکٹ پر 2002ء سے 7-200 تک قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے
🪀 کوئٹہ: ایف سی کے قافلے کے قریب بم دھماکا، ایک اہلکار سمیت 10 افراد زخمی
🪀 سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خارجی دہشت گرد ہلاک
🪀 آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
🪀 مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے خوش خبری، ایل پی جی سستی ہوگئی
🪀 یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج آج سے شروع
🪀 رمضان پیکیج: 800 اشیاء پر 15 فیصد تک رعایت ملے گی، اسٹورز صبح 9 تا رات 10 بجے کھلے رہیں گے
🪀 افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث ختم، کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
🪀 چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انگلش کپتان جوز بٹلر کا مستعفی ہونے کا اعلان
🪀 قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کا ایف آئی اے اور اے این ایف کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کا حکم
🪀 مصطفیٰ عامر 6 جنوری کو قتل ہونے سے چند گھنٹے قبل عدالت میں پیش ہوا تھا
🪀 مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم کے گھر سے کرپٹو کرنسی کی اربوں روپے مالیت کی 2 مائنگ مشینیں برآمد
🪀 مصطفیٰ عامر کیس: ملزم ارمغان نہایت شاطراور عادی جرائم پیشہ ہے، پولیس رپورٹ عدالت میں جمع
🪀 کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں اپنی نااہلی تسلیم کرلی
🪀 سپریم کورٹ آئینی بینچ میں مزید 5 ججز کا اضافہ، جسٹس منیب، جسٹس منصور اور دو پی ٹی آئی ارکان کی مخالفت
🪀 درخواست میں لکھا ہے 9 مئی کو درجنوں لوگ مارے گئے، کسی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں لگایا، آئینی بینچ
🪀 کراچی: بوٹ بیسن میں کار سواروں پر تشدد میں ملوث شاہ زین مری بلوچستان فرار، 7 گارڈ گرفتار
🪀 افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشتگرد پاکستان میں استعمال کر رہے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
🪀 فی تولہ خالص سونے کے دام 2 ہزار 500 روپے کمی سے 3 لاکھ 500 روپے ہو گئے
🪀 کراچی: گلشن اقبال میں ٹینکر کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق، دوسرا زخمی، ٹینکر نذرآتش
🪀 حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے طلبہ نے سیاسی جماعت بنا لی
🪀 لاہور: فواد چوہدری 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار
🪀 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس، پنجاب حکومت کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت
🪀 پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا، پی سی بی نے شیڈول جاری کردیا
🪀 تحریک انصاف مالی بحران کا شکار، ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کردی
🪀 کراچی میں ٹرک کی ٹکر اور دیگر ٹریفک حادثات میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے
🪀 چکوال: کراچی سے سوات جانے والی بس کو خوفناک حادثہ، 8 افراد جاں بحق
🪀 کراچی کے شہری ڈمپرز کا نشانہ بن رہے ہیں، وزیر ڈبل ڈیکر سے پہلے سنگل بس چلاکر تودکھائیں: حافظ نعیم الرحمٰن
🪀 سال 2024ء: ملک بھر میں 24 ہزار افراد اغوا، 5 ہزار خواتین سے زیادتی، غیرت کے نام پر 547 قتل
🪀 عصمت دری میں پنجاب میں 4641، سندھ میں 243، کے پی میں 258، بلوچستان میں 21 اور اسلام آباد میں 176 کیسز ہوئے، رپورٹ جاری
🪀 پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
🪀 پاکستان جمہوریت میں سب سے کم کارکردگی دکھانے والے ممالک میں شامل
🪀 جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر سپریم کورٹ کا پنجاب حکومت کو نوٹس
🪀 لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 13 افراد میں سے 5 کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
🪀 پرویز خٹک کو وزیراعظم کا مشیر بنانے پر اختیار ولی پارٹی قیادت سے ناراض
🪀 افغان حکام کی پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش؛ دفتر خارجہ کی تصدیق
🪀 ہم کسی کو بازیاب تو کروا سکتے ہیں، ایسا کیوں ہے کہ اِسے روک نہیں سکتے، جسٹس جمال مندوخیل
🪀 عافیہ صدیقی کیس؛ میں یہ سوچ نہیں سکتا حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت رد کرے، جسٹس اسحاق
🪀 کفایت شعاری صرف غریب کیلئے ہے؟ وفاقی کابینہ میں توسیع پر پیپلز پارٹی کی تنقید
🪀 بجلی کے بل اربوں روپے تک جا پہنچے، پنجاب کی جیلوں کو سولر انرجی پر لانے کا فیصلہ
🪀 پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کا تاریخی معاہدہ
🪀 خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک-چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، وزیراعظم
🪀 حکومت کا گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل کرنے کا فیصلہ
🪀 تیز ترین ڈیلیوری کیلئے 2 نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے
🪀 بھارت میں برفانی تودہ گر گیا؛ 57 مزدور دب گئے
🪀 متحدہ عرب امارات؛ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے پہلی بار ڈرونز اور AI کا استعمال