Ministry of Religious Affairs Pakistan
Ministry of Religious Affairs Pakistan
February 7, 2025 at 02:16 AM
سرکاری حج سکیم میں تیسری قسط جمع کروانے کی عمومی ہدایات 1. وزارتِ مذہبی امور نے تمام نامزد بینکوں کو 6 فروری 2025 تا 14 فروری 2025 حج واجبات کی تیسری قسط جمع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ 2. طویل قیام (لانگ حج) کا بنیادی پیکیج 10 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔ 3. مختصر قیام (شارٹ حج) کا بنیادی پیکیج 11 لاکھ روپے ہے۔ 4. 2 بیڈ/3 بیڈ (ڈبل بیڈ/ٹرپل بیڈ )کے فی حاجی اضافی اخراجات بالترتیب 1 لاکھ 86 ہزار 250 اور 62 ہزار روپے ہیں ۔ 5. تیسری قسط کی وصولی کے وقت حج پیکیج میں مندرجہ ذیل تبدیلی متعلقہ بینک برانچ سے کروائی جا سکتی ہے: • مقام روانگی میں تبدیلی (ایئرپورٹ) • شارٹ پیکیج سے لانگ پیکیج (سیٹیں مکمل ہونے کے باعث لانگ سے شارٹ پیکیج میں تبدیلی ممکن نہیں) • رہائش کی کیٹگری (2/3 بیڈ /فیملی روم /شیئرنگ ) • قربانی کی آپشن (پورے گروپ کا انفرادی طور پر تبدیل کیا جا سکتا ہے) 6. اگر کسی درخواست گذار نے دوسری قسط ابھی تک جمع نہیں کروائی تو تیسری قسط کے ساتھ جمع کروا سکتا ہے۔ 7. عازمینِ حج کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تیسری قسط جمع کروانے کے بعد بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور طلب کریں جس پر بینک افسر کے دستخط اور مہر ہونا لازمی ہے۔
👍 ❤️ 🙏 104

Comments