✒️ FIKR E RAZA فکر رضا 💻
✒️ FIKR E RAZA فکر رضا 💻
February 18, 2025 at 05:09 AM
❤️ حضرتِ سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ⬅️ *مرید ہو تو ایسا* *صدیق اکبر رضی اللہ عنہ مثالی مرید* حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سر ہندی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں کہ ہم تین پیر بھائی تھے اور ہم تینوں کا اپنے شیخ کے بارے میں مختلف گمان تھا ایک تو یہ گمان رکھتا تھا کہ میرے شیخ خود تو کامل ہیں لیکن دوسروں کو کامل نہیں بنا سکتے ۔ دوسرے کا گمان تھا کہ میرے شیخ کامل تو ہیں مگر صاحب ارشاد ( وعظ و نصیحت کرنے والے) نہیں ہیں، ⬅️ جبکہ میرا یہ گمان تھا کہ اس امت میں کسی کو کامل شیخ ملے ہیں تو صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نبی کریم صل اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ملے یا پھر اس کے بعد (میرے زمانہ میں ) مجھے میرے مرشد کی صورت میں کامل شیخ ملے ہیں ۔ ⬅️ میرے اس کمالِ حسنِ ظن کی وجہ سے مجھے تجدیدی کام کے لئے اللہ تعالیٰ نے چن لیا، پس آپ حضرت مجدد الف ثانی بنے ☘️ سالک کو چاہئے کہ ہر جائی نہ بنے اور حصول فیض کیلئے اپنے مرشد کےعلاوہ کسی دوسری طرف متوجہ نہ ہو۔ 🌹صوفیاء کے نزدیک صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سفر ہجرت مرشد کی اطاعت و خدمت اور محبت و عقیدت کی فقید المثال داستان ہے۔ چنانچہ ہجرت کی رات نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم جب ہجرت کیلئے روانہ ہونے لگے تو ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پہلے ہی انتظار کرتے پایا۔ پوچھا ابو بکر آپ کیوں اتنی لیٹ رات کو جاگ رہے تھے ، عرض کیا "اے اللہ کے نبی علیہ السلام ! مجھے آپ کی گفتگو سے چند دن پہلے اندازہ ہوا تھا کہ عنقریب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کو ہجرت کا حکم ہوگا ۔ اور میرا دل یہ بھی گواہی دیتا تھا کہ آپ رفیق سفر مجھے ہی بنا ئیں گے ، اسی لئے اُس وقت سے میں نے رات کو سونا چھوڑ دیا۔ مریدی اسے کہتے ہیں۔ 💜 حضرت سید میر عبد الواحد بلگرامی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کائنات میں سب سے بہترین مرید سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں ، اس لئے مرید کو آپ کی مثالیں یاد رکھنی چاہئیں ۔ فیضان آداب مرشد صفحہ 9 ، صفحہ 11 ✍️ زاہد احمد نقشبندی 05-2024
❤️ 1

Comments