
✒️ FIKR E RAZA فکر رضا 💻
February 21, 2025 at 12:54 PM
https://chat.whatsapp.com/IlH4NPpUBnhDqlRrykla8v
*اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل عورت کا چوڑی دار پاجامہ پہننا*
عورت کا چوڑی دار پاجامہ پہننا جائز نہیں کیونکہ یہ جسم سے بالکل چمٹا ہوتا ہے جس سے جسم کی ہیئت واضح ظاہر ہوتی ہے جوکہ ایک طرح کی بے ستری ہی ہے نیز یہ فاسقوں کا لباس ہے اور فاسقوں کی مشابہت سے بچنے کا حکم ہے لہذا چوڑی دار پاجامہ پہن کر نماز ہو جاتی ہے مگر مکروہ لباس پہن کر نماز پڑھنا بھی مکروہ ہے
*حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے فرمایا*
اپنی عورتوں کو کتان اور قبطی کپڑے نہ پہناؤ کیونکہ وہ تو جسم کی صفت بیان کرتے ہیں نہ کہ چھپاتے ہیں۔
*(المبسوط للسرخسی کتاب الاستحسان ج 10،ص162)*
حضور صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورتیں کپڑے پہنے ننگی ہوں گی اس مراد یہی ہے کہ کپڑے ایسے تنگ چست ہوں گے کہ بدن کی گولائی فربہی انداز ہوگا۔
*(فتاویٰ رضویہ 162/22)*
از: خواتین کی شرعی راہنمائی
*عورت کے لیے چست اور تنگ لباس پہننے کا حکم؟*
مجیب: مفتی فضیل رضا عطاری
فتوی نمبر:09 تاریخ اجراء: 16 محرم الحرام1436ھ/10نومبر 2014ء دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
*سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عورت کاٹائٹ پاجامہ پہننا کیساہے؟* آجکل مارکیٹ میں یہ پاجامے ٹائٹس کے نام سے ہی بکتے ہیں،انہی میں پینٹ کی ایک قسم ٹائٹ بھی ہے،عورت کایہ پہننا کیساہے ؟ اس کو پہن کر عورت کی پنڈلیوں کی پوری ہیئت واضح ہوتی ہے بلکہ بعض اوقات تو چاک اتنے کھلے ہوتے ہیں کہ جسم تو ظاہر نہیں ہورہا ہوتا اور نہ ہی جسم چمک رہا ہوتا ہے ، البتہ رانوں کی سائیڈوں کا اوپر تک کے حصہ کی ہیئت ظاہر ہوتی ہے *بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ*
ٹائٹس تو بنائی ہی اس لیے جاتی ہیں کہ عضو کی ہیئت ظاہر ہو ، ایسے کپڑے اگرچہ موٹے ہوں ، مگر پھر بھی ایک طرح کی بے ستری ہے ، عضو کی پوری بناوٹ ظاہر ہوتی ہے ، لہٰذا بے پردگی کی وجہ سے بھی ناجائز ہے ۔ یونہی کافرہ اور فاسقہ عورتوں سے مشابہت بھی ہے یہ بھی ممنوع و ناجائز ہونے کی دلیل‘اس لئے مسلمان عورتیں اس کے قریب بھی نہ جائیں۔الامان والحفیظ اسے تو حدیث شریف میں قیامت کی نشانیوں میں شمار کیا گیا ہے کہ عورتیں کاسیات عاریات ہوں گی یعنی لباس پہنیں گی مگر برہنہ ہوں گی ، اس کی شرح میں یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ چست لباس پہنے گی جس سے بدن کی بناوٹ ظاہر ہوگی ۔
پورا فتویٰ اس لنک پر پڑھیں
https://www.fatwaqa.com/ur/fatawa/halal-haram/aurat-ke-liye-tang-aur-chust-libas-pehnne-ka-hukum