✒️ FIKR E RAZA فکر رضا 💻
✒️ FIKR E RAZA فکر رضا 💻
February 26, 2025 at 10:12 PM
سلسلۃ الاحادیث -91 *برکت، عزت اور رفعت* عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ -صَلَّی اللّٰہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "مَا نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مِنْ مَالٍ شَيْئًا، وَمَا زَادَ اللّٰهُ عَبْدًا بِعَفْوٍ إِلَّا عِزًّا، وَمَا تَوَاضَعَ أَحَدٌ لِلَّهِ إِلَّا رَفَعَهُ اللّٰهُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ. *ترجمہ:* روایت ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ:" *خیرات* مال کم نہیں کرتی اور اللہ *معافی* کی وجہ سے بندے کی عزت ہی بڑھاتا ہے اور کوئی شخص اللہ کے لیے *انکسار*(تواضع عاجزی) نہیں کرتا مگر اللہ اسے بلندی دیتا ہے (مسلم)(مشکوٰۃ المصابیح حدیث 1889) از قلم ابو نعمان مدنی 26 شعبان المعظم 1446 25 فروری 2025

Comments